پا ک چین راہدار ی منصو بے میں خیبرپختونخوا کو شامل نہ کیا گیا تو روٹ نہیں گزرنے دیں گے ،پرویز خٹک،صوبے کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے، غلط کام اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، تقریب سے خطاب

پیر 25 مئی 2015 06:48

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ میں صوبے کو شامل نہ کیا گیا تو روٹ نہیں گزرنے دیں گے صوبے کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے اتوار کے روز مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں غلط کام اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو صوبے میں جلسوں پر پابندی لگائی ہے تو کارکن مایوس نہ ہوں ہم الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں الیکشن کمیشن اپنے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں حقیقی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو چکی ہے تبدیلی نظام ٹھیک کرنے سے آتی ہے صوبے میں ایسا بلدیاتی نظام لایا ہے جس سے حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا گیا ہے بلدیاتی نمائندوں کو 40 فیصد فنڈز فراہم کریں گے صوبے کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے اور اگر مرکزی حکومت نے حقوق نہ دیئے تو آگ لگا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :