پاکستان کوقرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف نے توانائی ودیگرشعبوں میں اصلاحات کیلئے شرائط عائد کر دیں، بجلی پرسبسڈی میں کمی واجبات وصولی میں اضافہ ،ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی ،نئے افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے سمیت متعددشرائط شامل ہیں

منگل 26 مئی 2015 07:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )سے پاکستان کے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کے حوالے سے توانائی ودیگرشعبوں میں اصلاحات کے لئے شرائط عائدکردی ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے بجلی پرسبسڈی میں کمی واجبات وصولی میں اضافہ ،ٹیکس اصلاحات میں تبدیلی ،نئے افرادکوٹیکس ،سینٹ میں لانے سمیت متعددشرائط رکھ دی ہیں ۔

شرائط کے مطابق وزارت خزانہ بجلی پرسبسڈی جی ڈی پی کی شرح 1.8سے کم کرکے 0.3فیصدتک لائے گااس کے علاوہ بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نقصانات کو21.9فیصدسے کم کرکے 17.9فیصدتک لاناہوگا،حکومت پاکستان اوربجلی کی کمپنیوں کوبجلی کے واجبات وصولی کی شرح 86فیصدسے بڑھاکر94فیصدتک لاناہوگا،آئی ایم ایف حکام کی جانب سے اصلاحاتی ہدف کے مطابق وزارت بجلی وپانی اوروزارت پٹرولیم وقدرتی گیس وسائل کوکم کرکے کم سے کم توانائی ،کارکردگی معیارسے پانچ فیصدتک لاناہوگا۔

(جاری ہے)

شرائط میں مزیدکہاگیاہے کہ پاکستان سرکلرڈیٹ کوکم کرکے اورآئی پی پیزکی کارکردگی کوبہتربنائے ،تقسیم اورترسیل اورواجبات وصولی کاجائزہ اورنگرانی نظام کوبہتربنائے اورماہانہ بنیادوں پرجائزہ اورنگرانی رپورٹ جاری کرے ،آئی ایم ایف حکام نے وزارت خزانہ کواس ہدف پرعملدرآمدکے لئے ایک ماہ کاوقت دیاہے جس کے بعداگلی قسط جاری کی جائے گی

متعلقہ عنوان :