ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کوحراست میں لے لیا، ایگزیکٹ دفترسے لاکھوں ڈگریاں برآمدہوئی ہیں ،ہمیں کافی شواہدملے ہیں ،ایگزیکٹ کے سی ای اوکے خلاف کیس دائرکررہے ہیں،ڈی جی ایف آئی اے شاہدحیات کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 06:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کوحراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم جوایگزیکٹ کے حوالے سے جعلی ڈگری کی تحقیقات کررہی ہے ،ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرشعیب شیخ کوحراست میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے شعیب شیخ کوڈگری چھان بین کیلئے ایگزیکٹ کے دفتربھی لے گئے ،ایف آئی اے نے 12گھنٹے شعیب شیخ سے پوچھ گچھ کی اورڈگریوں کی تفصیلات طلب کیں اوردیگرریکارڈطلب کیا،شعیب شیخ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایف آئی اے اے ڈی جی شاہدحیات نے کہاکہ ایگزیکٹ دفترسے لاکھوں ڈگریاں برآمدہوئی ہیں ،ہمیں کافی شواہدملے ہیں ،ایگزیکٹ کے سی ای اوکے خلاف کیس دائرکررہے ہیں

متعلقہ عنوان :