مرسی کی پھانسی پر تنقید،یمن میں پاکستانی سفیر کی طلبی ، مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، مصری وزارت خارجہ

بدھ 27 مئی 2015 06:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) مصر نے معزول صدر محمد مرسی کو موت کی سزا سنائے جانے پر اسلام آباد کی جانب سے تنقید پر پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔مصر کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ مصر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

مرسی اور ان کے 100 سے زائد ساتھیوں کو 16 مئی کو ایک عدالت کی جانب سے 2011 کی بغاوت میں کردار ادا کرنے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

سزا کو امریکا، یورپی یونین، پاکستان سمیت متعدد ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔پاکستانی وزارت خارجہ نے 19 مئی کو ایک اعلامیے میں کہا تھا کہ انصاف کی فراہمی مساوات اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔مرسی کو اس کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتح السیسی نے جولائی 2013 میں صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :