پاک افغان سیکرٹری خارجہ مذاکرات،سرحدی امور،انسداد دہشتگردی امن وامان اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 27 مئی 2015 06:26

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات میں باہمی دلچسپی،دوطرفہ اور سرحدی امور،انسداد دہشتگردی امن وامان اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے ،پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور افغانستان کی قیادت خلیل کرزئی نے کی،اجلاس میں پاک افغان باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ اورپاک افغان سرحدی امور،انسداد دہشتگردی اور امن وامان کی صورتحال اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ عنوان :