پنجاب میں انصاف کا کوئی نظام نہیں،عمران خان ، معصوم لوگوں کے قاتل کو دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا، پندرہ سال کی کوشش سے پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا اس سال ن لیگ کو بھی پیچھے چھوڑ دونگا، گانچے میں عوامی جلسے سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2015 09:06

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں انصاف کا کوئی نظام نہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ میں معصوم لوگوں کیقاتل کو دوبارہ وزیر قانون بنا دیا گیا ۔انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر گانچے کے مقام پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سب سے بڑے مجرم وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو دوبارہ زویر بنایا گیا پنجاب میں ظلم کی یہ حد ہے کہ ماڈل ٹاؤن سانچہ میں جنہیں گولیاں لگی تھی ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ایک شخص کے ہوتے ہوئے چودہ افراد کو مار دیا گیا انہیں دوبارہ وزیر بنا دیا گیا یہ ظلم کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عدل انصاف کا کوئی نظام نہیں تین تین بار حکومت میں آنے کے باوجود ان حکومتوں نے عوام کیلئے کیا خدمات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

آزمائے ہوئے چہرے کو بار بار نہ آزمایا جائے نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے ا انہوں نے عوام کو کیا ریلیف دیا چوتھی بار وہ کیا کرے گا ؟انہوں نے کہا کہ جب میں سیاست میں آیا تو لوگ میرا مذاق اڑا رہے تھے پندرہ سال مسلسل کوشش کے ساتھ پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا اس سال گو نواز گو کو بھی پیچھے چھوڑ دونگا 2015ء الیکشن کا سال ہے،کارکن تیاری کرلیں میرے سیاست میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے شمولیت کی دعوت دی تھی میں نے انکار کردیا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے رائیونڈ محل کی حفاظت پر پندرہ سو پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں عوام کے پیسے رائیونڈ محل کی سکیورٹی پر پچاس لاکھ ماہانہ خرچ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گا نچے میں لوگ بہت مہذب ہیں جرائم نہ ہونے کی وجہ سے گلگت پولیس کی ضرورت نہیں پڑتی ۔