صدر مملکت ممنون حسین نے مالی سال 2015-16 کے فنانس بل کی منظوری دے دی

بدھ 1 جولائی 2015 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے مالی سال 2015-16 کے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے گزشتہ روز 2015-16 کے فنانس بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد مالیاتی بل کا اطلاق آج یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا وزیر اعظم کی جانب سے حمتی منظوری کے لئے مالیاتی بل کا مسودہ صدر مملکت کی جانب بھجوایا گیا تھا جس کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 43 کھرب سے زائد مالیت کا تیسرا بجٹ پانچ جون 2015 کو اسمبلی میں پیش کیا تھا جس پر اسمبلی میں دو ہفتہ سے زائد بحث کے بعد اسے پارلیمنٹ سے منظور کر لیا گیا تھا بجٹ میں اپوزیشن اور سینٹ کے ممبران کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :