ٹرین حاد ثہ پل ٹوٹنے سے نہیں ٹریک میں خرابی کے باعث پیش آیا ، ابتدائی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ ، ٹرین حادثہ، پاکستان ریلوے فوج سے مل کر تحقیقات کررہی ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک

ہفتہ 4 جولائی 2015 08:54

اسلام آباد/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جولائی۔2015ء) گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی کے مطابق حادثہ پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ٹریک میں خرابی کے باعث پیش آیا گوجرانوالہ میں گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پہلے روز کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں تحقیقات کے مطابق حادثہ پل ٹوٹنے کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ حادثے کی وجہ ٹریک میں خرابی تھی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے حادثے کے شواہد کو مٹانے کی کوشش کی ریلوے کے ڈویژنل انجینئر فرمان علی نے جے آئی ٹی کو بیان میں ٹریک میں گڑبڑ کا اعتراف کرلیا۔ ٹریک پر انجن اور بوگیوں کے ستر میٹر رگڑ نے کے نشانات ہیں ریلوے حکام کی رپورٹ میں بھی پل کے ستون سلامت ہونے کا زکر ہے رپورٹ کے مطابق سٹیشن ماسٹر نے پہلی اطلاع دو بوگیاں گرنے کی دی۔

(جاری ہے)

ادھرپاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور بوبک نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کے حوالے سے میڈیا پر ریلوے کی تحقیقات سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں پاکستان ریلوے فوج سے مل کر تحقیقات کررہی ہے جاوید انور بوبک نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی تحقیقات سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ریلوے نے حادثے کی تحقیقات کیلئے سفارشات مرتب نہیں کیں انہوں نے کہاکہ ٹرین حادثے کی تحقیقات فوج کی ٹیم سے مل کر کررہے ہیں حادثے کے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے تحقیقات سے متعلق من گھڑت خبروں سے گریز کیا

متعلقہ عنوان :