بھٹو کی پھانسی کے خلاف پیپلزپارٹی آج یوم سیاہ منا ئے گی ،جب تک کارکنان ساتھ ہیں پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلاول بھٹو

اتوار 5 جولائی 2015 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جولائی۔2015ء) پیپلزپارٹی کے بانی رہنماء اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام آج بروز اتوار ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق گڑھی خدا بخش سمیت ملک بھر میں آج بروز اتوار یوم سیاہ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔واضح رہے 38 برس قبل ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے مہینے کے بعد لاہور آنے کا فیصلہ کیا انہوں نے پنجاب میں تنظیم سازی کا خود نگرانی کرنے کا عزم کیاہے ۔ ان کہنا ہے کہ جب تک کارکنان ساتھ ہیں پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :