شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے ،بم دھماکے میں 7فوجی جوان شہید ، جوابی کاروائی میں 12دہشت گرد ہلاک

پیر 6 جولائی 2015 09:30

دتہ خیل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے فورسز پر حملے میں 4 فوجی جوان شہید جوابی کاروائی میں 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والہ اسلحہ گولا بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوا کے مطابق اتوار کی صبح فوجی قافلہ معمول کی گشت پر مامور تھا کے اچانک شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے مغربی علاقے غازیزہ میں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے فورسز کے قافلے پر حملہ کر دیا جس سے 4فوجی جوان موقع پر شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں 12دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

جبکہ معتدد دہشت گرد اپنے 3ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جھڑپ کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کیخلاف سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد تنظم سے ہے ۔ اور فورسز نے جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والہ اسلحہ گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے دھرشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پر ہی شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :