زرداری فوج کیخلاف بیان ددیکر پھنس چکے ڈر کر دبئی فرار ہو ئے، عمران خان، نواز شریف نے پہلے زرداری کو آگے کیا، اب وہ خود سائیڈ لائن ہوگئے ہیں۔ 2013ء کے انتخابات شفاف نہیں تھے،بدترین دھاندلی کی گئی، جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دے گا ہم قبول کریں گے ، ریحام خان نے نا انصافی پر آواز بلند کی سیاست میں آئیں تو ان کا حق ہے، کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت

پیر 6 جولائی 2015 09:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری فوج کے خلاف بیان دے کر پھنس چکے ہیں اور وہ خوف کی وجہ سے دبئی فرار ہوچکے ہیں۔ نواز شریف نے پہلے زرداری کو آگے کیا، اب وہ خود سائیڈ لائن ہوگئے ہیں۔ 2013ء کے انتخابات شفاف نہیں تھے۔ بدترین دھاندلی کی گئی۔ جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ دے گا ہم قبول کریں گے۔

وہ اتوار کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ ووٹوں کا ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ 35 پنکچر والی بات مرتضیٰ پویا نے کی تھی۔ وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں۔ہمارے وکیل نے جوڈیشل کمیشن کو بتایا کہ الیکشن 2013ء میں 35 نہیں بلکہ 71 پنکچر لگائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات ہورہی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہوگا۔ ہم پرامید ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں کہ پنجاب میں آر اوز کے ذریعے دھاندلی کی گئی۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ چاروں طرف افراتفری مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنپٹی پر بندوق رکھ کر جو پیسہ لیا جاتا ہے، اسے فنڈ ریزنگ نہیں بلکہ بھتہ خوری کہتے ہیں۔

کراچی میں بھتہ خوری کا خاتمہ ہونا چاہئے اور سندھ میں کرپشن کرنیو الوں کا سخت احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ را کے سابق سربراہ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کی تردید نہیں کی ہے ”را“ ایم کیو ایم کو فنڈ نہیں دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انٹرویو گول مول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میرے خلاف تو عدالت میں جاتی ہے بی بی سی کے خلاف کیوں عدالت میں نہیں گئی۔

؟ عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری فوج کے خلاف بیان دے کر پھنس گئے ہیں۔ اس لئے وہ دبئی بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری محنت کے ثمرات ظاہر ہونے والے ہیں۔ ہمیں 100فیصد یقین ہے کہ نیا پاکستان بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے آیا ہوں۔ کراچی میں بھی کینسر اسپتال کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔

جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جذبہ‘ جنون اور ایمانداری بہترین انسان کی خوبیاں ہیں‘ زیادتیوں پر آواز بلند کرنا عوام کا فرض ہے ریحام خان نے نا انصافی پر آواز بلند کی سیاست میں آئیں تو ان کا حق ہے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے آیا ہوں۔

شوکت خانم میں ستر فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے ناانصافی پر آواز بلند کی تو کہا گیا کہ سیاست میں آگئی ہیں 90 فیصد ریونیو دینے والے کراچی میں پانی اور بجلی نہیں لوگ مررہے ہیں 1200 لوگ گرمی سے مر گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے زیادتیوں پر آواز بلند کرنا عوام کا فرض ہے ریحام خان نے حکومت کی نا انصافی پر آواز بلند کی اگر وہ سیاست میں آئیں تو یہ ان کا حق ہے جانور غیر سیاست ہوتے ہیں انسان نہیں انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے معاشرے کیلئے الله تعالیٰ نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے۔

جذبہ‘ جنون اور ایمانداری ایک بہترین انسان کی خوبیاں ہگیں ‘ انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج 12 لاکھ میں ہوتا ہے کینسر کے علاج کیلئے ہر بندہ استطاعت نہیں رکھتا شوکت خانم کے فنڈز ایمانداری سے استعمال ہوتے ہیں اور ستر فیصد مریصوں کا مفت علاج ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں فلاحی کلچر زیادہ ہے اور یہاں پر فلاح کے کاموں میں لوگ حصہ لیتے ہیں۔