دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ پرویز رشید ، مودی اور ”را“ کے سابق سربراہ کے بیان پر پاکستان کو تشویش ہے عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا وہ ان کی بات ہی مان لیں‘ بیان

پیر 6 جولائی 2015 09:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا مودی اور ”را“ کے سابق سربراہ کے بیان پر پاکستان کو تشویش ہے عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا وہ ان کی بات ہی مان لیں اتوار کو عمران خان کے خطاب پر ردعمل بیان دیتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا ہے کہ مودی اور ”را“ کے سابق سربراہ کے بیان پر پاکستان کو تشویس ہے ”را“ کے سابق سربراہ اور مودی نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے انہیں جھوٹ بولنے سے منع کیا ہے وہ کسی اور کی بات نہیں مانتے تو اپنے وکیل بات ہی مان لیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کی زندگی میں بہتری آئی ہے کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ خوری میں بھی کمی آئی ہے اور یہ سب کچھ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کوختم کرنا ہے اور انتہا پسندانہ رویے بھی تبدیل کرنے ہیں جب تک ملک سے دہشت گرد تنظیموں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا آپریشن ضربعضب جاری رہے گا۔