پی پی100کامونکے کا ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا ،لیگی امیدوار رانا اختر علی49980ووٹ لیکر کامیاب ، تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک 28140ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

پیر 27 جولائی 2015 08:52

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جولائی۔2015ء)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی100کامونکے کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) نے میدان مار لیا، ن لیگ کے امیدوار رانا اختر علی49980ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ پی پی100کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدوار نے49980ووٹ لئے جبکہ تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک 28140ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی پر(ن) لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا