چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد سرکاری دورے پر برازیل پہنچ گئے، شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، برازیل ہیڈ کوارٹر اور سپیریئر وار کالج کا دورہ ،برازیلین عسکری قیادت سے ملاقاتیں،دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف

اتوار 2 اگست 2015 08:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود سرکاری دورے پر برازیل پہنچ گئے۔آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آف آنر پیش کیا گیا،جنرل راشد نے برازیلین وزارت دفاع اور سپیریئروارکالج کا دورہ کیا اور برازیل کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود نے اپنے دورہ برازیل کے دوران برازیلین ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں برازیلین عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس میں پاک برازیل تعلقات ،پیشہ وارانہ فوجی تربیت ،دفاع ،سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون ،دہشت گردی اور خطے کی مجموعی صورت پر تبادلہ خیال کیا گیا،جنرل راشد محمود نے برازیلین ہم منصب ،برازیلین کے سربراہ ،فضائیہ کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں،برازیلین عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا ہے ،ترجمان کے مطابق جنرل راشد محمود نے برازیلین سپیرئروار کالج کا بھی دورہ کیا۔