ملاعمر کا انتقال پاکستان میں ہوا ، افغانستان میں دفنا یا گیا،سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی

اتوار 2 اگست 2015 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اگست۔2015ء)افغان امور کے ماہر سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاعمر کا انتقال پاکستان میں ہوا ہے جبکہ انہیں افغانستان میں دفن کردیاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کہ ملا عمر کا انتقال23اپریل2013ء کوہوا تھا تاہم ان کے انتقال کا واضح مقام معلوم نہیں تھا،ملاعمر اکثر بلوچستان کے مختلف مقامات میں مقیم رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران ملاعمر افغانستان کے علاقہ سنگسیر میں زخمی ہوئے،اس سے ان کی دائیں آنکھ ضائع ہوئی،ان کا علاج پاکستان کے آئی سی او سی میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ملاعمر کا انتقال پاکستان میں ہوا ہے اور ان کو پاکستان سے ملحقہ افغان صوبہ زابل میں دفن کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے 40سے50سرکردہ رہنما پاکستان سے گرفتار ہوچکے ہیں