وزیراعظم نواز شریف کی مری سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی پر حملے کی کوشش ناکام ،مشکوک شخص گرفتار،جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے وزیراعظم کی گاڑی کے قریب پہنچ گئی ، سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ،قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچیں،وزارت داخلہ نے وزیراعظم نوازشریف کے قافلے پر حملے کی تردید کردی، ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا،متعلقہ شخص نے ناسمجھی اور غلطی سے قافلے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی،مشتبہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نہیں ہے ،متعلقہ شخص ائیرفور س کا سابق افسراور اسلام آباد کا رہائشی ہے ،ترجمان وزرات داخلہ

پیر 3 اگست 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اگست۔2015ء)وزیراعظم محمد نواز شریف کی مری سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے وزیراعظم کی گاڑی کے قریب پہنچ گئی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ۔اتوار کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری سے واپس آرہے تھے اس دوران اسلام آباد میں داخل ہوتے وقت ایک مشکوک وائٹ کلر کی پراڈو گاڑی انکے قافلے میں شامل گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے وزیراعظم کی گاڑی کے قریب پہنچ گئی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر گاڑی کو روک کر اس میں سوار مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم کے قافلے میں گھسنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی جبکہ گرفتار مشکوک شخص نے دوران تفتیش اپنا نام اور پتہ بھی غلط بتایا ہے ۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے مشکو ک شخص سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اورانکے اہلخانہ محفوظ ہیں اور خیریت سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے بعدوزیراعظم ہاؤس کے اعلی حکام نے سخت سیکورٹی کے باوجود وزیراعظم کے قافلے میں مشکوک گاڑی گھسنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور 24 گھنٹے میں اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ہے ۔

ادھروزارت داخلہ نے وزیراعظم نوازشریف کے قافلے پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ نہیں ہوا،متعلقہ شخص نے ناسمجھی اور غلطی سے قافلے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی ،مشتبہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نہیں ہے ،متعلقہ شخص ائیرفور س کا سابق افسراور اسلام آباد کا رہائشی ہے ۔اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملہ ہوا ہے ۔

انہوں نے بتایا متعلقہ شخص نے غلطی اور ناسمجھی سے وزیراعظم کے قافلے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث غلط فہمی پید اہوئی ، مشتبہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نہیں ہے ، متعلقہ شخص ایئرفورس کا سابق افسرا اور اسلام آباد کا رہائشی ہے ۔ اس سے قبل سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز نے اپنی رپورٹس میں کہا تھاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی مری سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔

رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ جعلی نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی قافلے کی دیگر گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے وزیراعظم کی گاڑی کے قریب پہنچ گئی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روک کر اس میں سوار مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ۔اس دوران وزیراعظم کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئیں ۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم کے قافلے میں گھسنے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی تھی جبکہ گرفتار مشکوک شخص نے دوران تفتیش اپنا نام اور پتہ بھی غلط بتایا ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کو واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس پر تحقیقات کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم کے قافلے پر حملے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ متعلقہ شخص نے ناسمجھی اور غلطی سے قافلے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی ۔