آرمی چیف کے خلاف کارروائی کی خبر تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے ،چوہدری نثار،آرمی چیف پرفیشنل فوجی ہیں انہیں حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے، جنرل راحیل نے شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری دنیا میں عزت کمائی ،پاکستان حالت جنگ میں ہے ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے موجودہ حالات میں فوج یا ا ٓرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے میں میڈیا کو احتیاط کرنی چاہیے ،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی فوج نے گوریلہ وار میں کامیابی حاصل کی ہماری فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے،ہمارا دشمن چھپا ہوا ہے اور چھپ کر وار کر رہا ہے،قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آ ن لائن فارم سے عوام کو سہولت ملے گی،لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی،پریس کانفرنس

منگل 4 اگست 2015 08:45

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی ایک منظم اور قانون پر عمل کرنے والی فورس ہے ۔ یہ خبر انتہائی تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے کہ پاک فوج یا موجودہ چیف کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ آرمی چیف ایک پرفیشنل فوجی ہیں اور انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری دنیا میں عزت کمائی ہے ۔

آرمی چیف کو حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے یہ ممکن نہیں کے چند افسران ملکر آرمی چیف کو تبدیل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نادرا ہیڈکورٹر میں قومی شناختی کارڈ کے تجدید کے لیے ا ٓن لائن درخواست فارم سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت حالت جنگ میں ہے اس وقت ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے موجدہ حالات میں فوج یا ا ٓرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے سے قبل میڈیا کو احتیاط کرنی چاہیے ، آرمی چیف کے خلاف خبریں پھیلاناملک کے لیے نقصان دہ ہے پاک فوج کی صلاحیتوں کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے کہ پاک فوج دنیا کی منظم اور بہترین فورس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کے ہمارا دشمن چھپا ہوا ہے اور چھپ کر وار کر رہا ہے ایسی کوئی خبر درست نہیں یہ صرف ہمارے دشمن کی خواہش ہو سکتی ہے کہ چند افسروں سے ملکر آرمی چیف کو ہٹا دیا جائے لیکن یہ ممکن نہیں ہے موجودہ آرمی چیف پر حکومت عوام اور فوج کو مکمل اعتماد ہے اور پوری قوم پاک فوج اور اسکے سربراہ کی پشت پر کھڑی ہے ۔میڈیا فوج سے متعلق بے بنیاد خبریں اڑانے کے بجائے پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہو ۔

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسکی فوج نے گوریلہ وار میں کامیابی حاصل کی ہماری فوج فائٹنگ فورس ہے اور ملکی دفاع کی ضامن ہے ۔دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج نے اپنی جانیں دے کر قوم کے خوش حال مستقبل کے لیے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے فوج کے خلاف بیانات دینے والے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا قوم کے ساتھ ملک کی اندورونی بیرونی دشمنوں کے مذموم عزائیم کو نا کام بنا دیں گئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی خواہش ہے نادرا ایک صاف اور شفاف ادارہ بنے اور کوشش ہے کے اس میں کوئی کام چور آدمی نہ ہو حکومت عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے آ ن لائن فارم سے عوام کو سہولت ملیہو گی اور لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی ۔

حکومت نادرا اور پاسپورٹ میں ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے جارہی ہے لوگ گھر بیٹھے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق میسج کے زریعے معلومات حاصل کر سکیں گئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے والے کو بائیو میٹرک کروانا ہوگااس سے قبل ماضی میں ہزاروں کے حساب سے غیر ملکیوں کو جعلی شناختی خ کارڈ جاری کیے گئے ہم نے 2سال میں 92ہزار جعلی شناختی کارڈ بلاک کیے ۔

ہم نادرا اور پاسپورٹ کو ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ہم نے نادرا کو ماضی کی طرح بیت المال اور ہار خریدنے کے لیے نہیں استعمال کیا ۔رواں سال کے 6 مہینوں میں 60 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے گئے پہلے 6 مہینوں میں 6 ہزار شناختی کارڈ بلاک کیے گئے،انہوں نے کہا ہے کہ خواہش ہے تمام سنٹر ایسے ہوں جس میں کسی وی آئی پی اور عام کی تمیز نہ ہو شناختی کارڈ بنوانے آنے والا ہر شہری وی آئی پی ہو،ادارے کے سامنے لمبی لمبی قطاریں نہ ہوں،میری خواہش ہے کہ نادرا کا ادارہ شفاف ہو، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں ادارے کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا،پیپلزپارٹی کے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھاآج نادرا وہی ادارہ ہے جس پر پاکستان فخر کرسکتا ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کے دارحکومت کچی بستیوں کے خلاف جاری اپریشن کسی بلوچی سندھی ،پشتوں یا پنجابی کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا ہے کچی بستیوں میں رہنے والے افراد کیخلاف ایف ایٹ کچہر ی حملہ کیس سمیت مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، جڑ واں شہروں کی عوام کی سکیورٹی کے لیے اسلام آبد بھر میں قائم کچی بستیوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے ۔

دھرنوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ بغیرثبوت کے سکورٹی ایجسیوں پر الزامات لگانا درست نہیں ائی ایس ائی ، ایم ائی سمت تمام ایجنسیوں سے میر ا تبادلہ خیال ہوتا رہتا ہے اگر وہ کسی ایسے فعل میں ملوث تھی تو مجھے علم نہیں ہوا پھر یہ میری نا اہلی ہے وزیر داخلہ ہونے کے باوجود مجھے پتا نہ چل سکا ا نہوں نے کہا ہے اس وقت ملک کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے ہمیں دھرنوں کے پیھچے کون تھا اس بحث میں پڑ کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے