پی ٹی آئی میں نہیں جاؤنگا، رواں ماہ کے آخر پتہ چل جائیگا کس جماعت میں جا رہے ہیں، ذوالفقار کھوسہ،ملک میں چور، لٹیروں غریب دشمن کی حکومت ہے حالیہ سیلاب کی وجہ حکومت ہے بیوروکریسی آٹھ ماہ سے سیلاب کا عندیہ دے رہی تھی حکومت نے خیال نہ کیا ، حکومت نے جان بوجھ کر ہمارے وسیب کو پانی میں ڈبو دیا اور آج ڈرامائی دورے کے جا رہے ہیں امداد کا نام و نشان نہیں، ہم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے آخری حد تک کوششیں کریں گے

ہفتہ 8 اگست 2015 09:27

ڈیرہ غازی خان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اگست۔2015ء ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے نے کہا ہے کہ آج ملک میں چوروں غنڈوں لٹیروں غریب دشمن عوام مخالف لوگوں کی حکومت ہے حالیہ سیلاب کی وجہ حکومت ہے بیوروکریسی آٹھ ماہ سے کہہ رہی تھی کہ سیلاب کا شدید خطرہ ہے مگر حکومت نے کوئی خیال نہ کیا اور جان بوجھ کر ہمارے وسیب کو پانی میں ڈبو دیا اور آج ڈرامائی دورے کے جا رہے ہیں امداد کا کوئی نام و نشان نہیں، ہم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے آخری حد تک کوششیں کریں گے ، ہم پی ٹی آئی میں نہیں جا رہے ہم مسلم لیگی ہیں اس ماہ کے آخر میں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم کس پارٹی میں جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو موجودہ حکومت کی طرف سے کئی بار آفر آئیں مگر سردار صاحب نے ٹھکرا دیں اور کہا کہ جو لوگ آپ کی ن لیگ میں شامل ہوئے ان کو سنبھال کر رکھیں اور پکا کر لیں یہ آپ کی جماعت کی کامیابی ہوگی ہم اب واپس نہیں آ سکتے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا شوشا چھوڑنے والے جھوٹے ہیں ہم پی ٹی آئی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب نے پینتیس سال ن لوگ کی خدمت کی یہ لوگ ملک چھوڑ کر فرار ہوئے ان کا میلہ لوٹ لیا گیا تھا ہم نے اس وقت ساتھ دیا اس وقت کی حکومت ہم کو آفرز دیتی رہی کہ ہمارے ساتھ مل جاؤ، یہ لوگ ملک میں واپس نہیں آ سکتے، مگر ہم نے جیل کاٹی مگر پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، جب واپس ملک میں ان کا میلہ بھرا تو انہوں نے قربانیاں دینے والوں کو نظر اندا زکرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اور فرعونیت اپنا لی تو ہم نے بھرا میلہ چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں چوروں لٹیروں عوام دشمن لوگوں کی حکومت ہے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ، ہمارا وسیب ان کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا، مگر ان کو پروا نہیں ، کوئی فنڈز کوئی امداد کا نام نشان تک نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت میٹرو تو بنا رہی ہے مگر دریاؤں پر سپر بنانا گناہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ ان کو اپنے کمیشن کی پڑی ہے مگر ہماری جانوں کی پروا نہیں ہے۔

آج وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک و عوام دشمن کا محاسبہ کریں، اور ہم سب ایک ہو جائیں اور ان لٹیروں سے عوام اور ملک کی جان چھڑائیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں سزا صرف اپنے وسیب کو ترقی دینے کی ملی مگر ہم نے پارٹی چھوڑ دی ڈیرہ غازی خان کی ترقی کی رکاوٹ نہیں بنے۔ ڈیرہ غازی خان پھر ایک بار پتھر کے زمانے کی طرف جا رہا ہے اور اپنی خوبصورتی کھو رہا ہے پھر گندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے ایم این اے اور ایم پی اے حکومت وقت کی خوشا مد میں لگے ہوئے ہیں، عوام کو لولی پاپ دیا ہوا ہے۔