آرمی چیف شوال کی بلندترین پہاڑوں پر پہنچ گئے،جوانوں افسروں کیساتھ مصروف دن گزارا ،ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے ،آرمی چیف کی ہدایت،زمینی و فضائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار، جوانوں کے حوصلے کو سراہا،آئی ایس پی آر

جمعہ 28 اگست 2015 09:44

شوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2015ء)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کی بلند ترین پہاڑوں پر پہنچ گئے،آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو چاروں اطراف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کیا جائے اوردہشت گردوں کی مدد کرنے والے چہروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا اور جوانوں کے حوصلے بلندکرنے کیلئے 12 ہزار فٹ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے گئے اور آرمی چیف نے مصروف ترین دن گزارا ،اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے مصافحہ کیا اور ان سے ملاقات کی ، آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور نہیں زمینی کارروائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں جاری زمینی اور فضائی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور افسروں اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے بچوں اور لوگوں کو مارے، آپریشن ضرب عضب ا ٓخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور دہشت گردوں پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے ان دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو ہر صورت ختم کیا جائے ،آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو بھی ہر صورت بے نقاب کیا جائے ،پاک فوج نے تمام اہم پہاڑوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ،بچوں کومارنے والوں کی جس نے جب بھی جہاں بھی مدد کی اسے بے نقاب کرینگے،ہم اپنے بچوں کو مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،دہشت گردوں کا ان کے سہولت کاروں سے رابطہ ختم کیا جائے ،آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک وادی شوال میں 203دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے ، ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشتگردوں کو ہرسمت سے گھیرا لیا گیاہے ، ۔

متعلقہ عنوان :