بھارت کی سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعا ل فا ئرنگ و گولہ باری ، 7افراد شہید ، بچوں اور خواتین سمیت 48 زخمی ،درجنوں مکانات اور دیگر عمارات کو نقصان،متعدد مویشی بھی ہلاک و زخمی ہو گئے،سرحد سے ملحقہ دیہات کے سرکاری سکول بند کردیئے گئے ،پاک فوج کا بھی بھرپور و موثر جواب

ہفتہ 29 اگست 2015 09:37

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2015ء) بھارت کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعا ل فا ئرنگ اور گولہ باری سے 7افراد شہید جبکہ بچوں اور21 خواتین سمیت 48کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ جمعتہ المبارک کے روز بھارتی سیکورٹی فورسز بی ایس ایف کی جانب سے ورکنگ باونڈری لائن کے سیکٹر وں سجیت گڑھ، ہرپال , چپراڑ اور چارواپر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں ملحقہ دیہاتوں کندن پور، باجڑہ گڑھی، انولہ، عمرانوالی ٹھٹی خورد، ٹھٹی کلاں ودیگر کے صوبیدار ذوالفقار حسین،27سالہ نامعلوم اور12سالہ بچے سمیت6افراد کی شہادت کی ا طلاع ملی ہیں جبکہ رشید ولد منیر، عذرا بی بی ذوجہ محمد وقاص، زینب دختر محمد یعقوب، امتیاز ولد صادق علی،10سالہ حسینہ بی بی دختر غلام سرور،8سالہ ثمرینہ دختر غلام سرور،13سالہ مسکان دختر غلام سرورم6سالہ فخر الحسن ولد غلام سرر شابانہ زوجہ غلام سرور، 14 سالہ وقاص ولد مقبول،18سالہ کناش ،48سالہ جمیلہ زوجہ محمد اسلام،48سالہ تسلیم ولد محمد شریف نصیر ولد لال دین،35سالہ نبیلہ بی بی زوجہ جاوید،45سالہ جاوید ولد غلام رسول،12سالہ نینا دختر عارف، 5سالہ محمد عمران،15سالہ علی ولد محمد حنیف، ذیشان ولد ذوالفقار و دیگر سمیت تقریبا48کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال کینٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جانی نقصانات کے پیش نظر موضع ڈالووالی میں ریسکیو1122کی ریسکیو پوسٹ بھی قائم کردی گئی۔ چناب رینجرز نے بھی بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔ بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سب سے زیادہ نقصان موضع کندن پور اور اس سے ملحقہ دیہات میں ہوا جہاں جانی نقصان کے علاوہ درجنوں مکانات اور دیگر عمارات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ متعدد مویشی بھی ہلاک و زخمی ہو ئے ۔ ذرائع کیمطابق آئے روز کی بلا اشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے پیش نظرچاروا، چپراڑ اور دیگر سیکٹرز میں واقعہ دیہات کے سرکاری سکول بند کردیئے گئے ہیں۔