شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مسلح افواج کی فضائی کارروائی، 14 دہشت گرد ہلاک

اتوار 30 اگست 2015 10:12

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مسلح افواج کے جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں آپریشن ضرب عضب کے سلسلے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر مسلح افواج کے جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گردی ہلاک ہو گئے ۔کارروائی میں متعدد دہشت گرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردی کے متعدد ٹھکا نیں اور محفوظ پناگاہیں بھی تباہ ہو گئیں ۔ فضائی کارروائی کے بعد بعض دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔