دہشت اور کرپشن کے خلاف حکومتی موقف پر ڈٹے رہیں،شہاز شریف اور چوہدری نثار کا وزیر اعظم کا مشورہ ،کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف اقدام میں کسی بھی شخص سے نرمی نہ کی جائے،دونوں رہنماؤں کی لندن میں ملاقات، آصف زرداری کے بیان پر مشاورت ،چوہدری نثار نے وزیر اعظم کو فون بھی کیا،سابق صدر کے بیان پر سخت اظہار تشویش

منگل 1 ستمبر 2015 09:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف حکومتی موقف پر ڈٹے رہیں، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف اقدام میں کسی بھی شخص سے نرمی نہ کی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں ملاقات کی ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر مشاورت کی گئی ۔

مشاورت کے بعد دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات اٹھانا چاہئیں۔ کسی بھی شخص سے اس حوالے سے نرمی نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس باتپر بھی اتفاق کیا کہ وزیراعظم نواز شریف کو یہ مشورہ دینا چاہیے کہ دہشت گردی اور کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو کسی کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچاناچاہیے۔ بعد ازان وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف کو فون پر سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف اقدامات کرنے پرڈٹے رہے اورکسی قسم کے دباؤ کاخیال نہیں رکھناچاہیے۔