جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی،13دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی3ٹھکانے تبا ہ ،شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ڈرون حملہ،5افرادہلاک،ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی جنگجوبھی شامل

بدھ 2 ستمبر 2015 09:48

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2ستمبر۔2015ء)جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران13دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی3ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے وادی شوال اور وادی زوئی میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے3خفیہ ٹھکانے تباہ اور ان میں موجود13دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ادھرشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ڈرون حملہ،5افرادہلاک،3شدیدزخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی جنگجوبھی شامل۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ڈرون طیارے نے دتہ خیل کے علاقے کارواندہ میں ایک مکان پر2میزائل داغے ،جس سے 5افرادہلاک ہوگئے اور3شدیدزخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی جنگجوبھی شامل ہیں دھماکے سے مکان کاایک حصہ مکمل طورپرتباہ ہوگیا،ہلاک ہونے والوں میں سے 3کاتعلق ازبک سے بتایاجارہاہے