ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت نہیں مک مکاہے ،ملک کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے،عمران خان، خیبرپختونخوا کی طرح سندھ کے لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں،اتفاق رائے کے بغیرکالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا،خیبرپختونخواہ میں کرپشن و جرائم کی سطح دیگرصوبوں سے کم ہے ،جس جماعت کوموقع نہیں ملااسے موقع دیناہوگا، حلقے کھلنے کے بعدپتہ چل گیاکہ الیکشن کیسے ہوئے،حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کردھاندلی کی،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 ستمبر 2015 09:44

ڈہرکی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ جس جماعت کوموقع نہیں ملااسے حکومت میں آنے کا موقع دیناہوگا، انتخابات میں بہت بڑافراڈہواس لئے 126دن کادھرنادیا،دھرنے کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن بنا یا گیا ،حلقے کھلنے کے بعدپتہ چل گیاکہ الیکشن کیسے ہوئے،حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کردھاندلی کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سندھ اورپنجاب کے لوگ رینجرزکے ایکشن پرخوش ہیں ۔خیبرپختونخواہ میں کرپشن و جرائم کی سطح دیگرصوبوں سے کم ہے ،اگراسی طرح کے الیکشن ہوئے توتبدیلی نہیں آئے گی،پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کوطاقتوربنادیا،ملکی تاریخ میں پہلی بارایک وزیرکوپکڑاگیا،سندھ اورپنجاب میں پولیس ظلم کررہی ہے ،سندھ میں قانون کی بالادستی لائیں گے،ہرسیاسی جماعت میں دھڑابندی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جس نے انٹراپارٹی الیکشن کرائے ۔سندھ میں میریٹ کانظام لیکراائیں گے ،19سال سے کہہ رہاہوں اتفاق رائے کے بغیرکالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا،مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت نہیں مک مکاہے ۔ملک کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے ،کرپشن روکنے والے خودکرپٹ ہیں ۔پولیس جرم ختم کرنے کے بجائے مجرموں کوتحفظ فراہم کرتی ہے ۔خیبرپختونخواہ میں پولیس غیرسیاسی ہے ،جرائم میں کمی ہوئی ہے ۔

دھرنے کی وجہ سے سندھ کے عوام کووقت نہیں دے سکا۔اگردھرنانہ دیتے تواگلے الیکشن میں بھی یہی کچھ ہوتا،خیبرپختونخواہ میں بڑے بڑے کرپٹ افسران کوپکڑاجارہاہے ۔مجھے افسوس ہے کہ کے پی کے میں نمائندوں نے اپنے رشتہ داروں کوٹکٹ دیئے ،یہاں طاقتورلوگوں میں بندربانٹ ہوتی ہے غریب کوکچھ نہیں ملتاچےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی طرح سندھ کے لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں،سندھ میں پہلی بار تبدیلی بلدیاتی انتخابات کے ذریعے لائیں گے،4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف تاریخی مظاہرہ کرینگے،شکارپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ سندھ کا مقصد بلدیاتی الیکشن کی تیاری ہے،دھرنے اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے مصروفیات کے باعث سندھ کا دورہ نہ کرسکا تھا،بلدیاتی الیکشن تک بار بار سندھ کا دورہ کروں گا،سندھ کا بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کا پیسہ طاقتور کی جیبوں میں جاتا ہے،سب سے زیادہ غربت بھی اندرون سندھ،سندھ کے لوگوں کے حقوق کے لئے لڑوں گا،سندھ میں کرپشن کرکے دبئی میں مکانات خریدے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں،سونامی سندھ میں بھی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں جس کو ہم کرپشن پر نہیں پکڑ سکے وہ پکڑے،کرپشن برداشت نہیں ہے،الیکشن2013ء میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کیا تھا،چیف الیکشن کمشنر نے تمام خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہم الیکشن میں نیوٹرل امپائر چاہتے ہیں،شفاف الیکشن ہونگے تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں ٹکٹ دینے میں جو غلطیاں ہوئیں وہ اب دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا ان کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر لوگو ں کو ٹکٹ دیں گے