سندھ کے دونوں بڑ ے لیڈر ملک سے باہرربیٹھے ہیں اوریہاں کے ہاری جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں،عمران خان، کراچی صوبہ بن سکتا ہے نہ ہی صوبہ بنانے سے سندھ کی عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکتے ہیں، صوبے کی عوام کی بہتری کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ و بلدیاتی انتخابات ہیں ،سندھ قدرتی طور پر ما لا ما ل ہے ، 70 فیصد ریوینیو ادا کر تا ہے اس کے با وجود بیروزگا ری اور میرٹ کا قتل عام ہے،آصف زرداری نے سندھ اور بھٹو کی پیپلز پارٹی کو آمر سے زیادہ نقصان پہنچایا ،پی پی کا مسقبل تاریک دیکھ رہا ہوں،صوبے کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں ،سربراہ تحریکِ انصاف کا جلسہ عام سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 ستمبر 2015 09:38

ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5ستمبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے دونوں بڑ ے لیڈر ملک سے باہرربیٹھے ہیں اوریہاں کے ہاری جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں ، کراچی صوبہ بن سکتا ہے نہ ہی صوبہ بنانے سے سندھ کی عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکتے ہیں، صوبے کی عوام کی بہتری کا واحد حل کرپشن کا خاتمہ اور بلدیاتی انتخابات ہیں ، کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے جسکی وجہ سے سندھ ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے ،آصف علی زرداری نے سندھ اور بھٹو کی پیپلز پارٹی کو آمر سے زیادہ نقصان پہنچایا پی پی کا مسقبل تاریک دیکھ رہا ہوں،صوبے کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں سندھ کو کرپشن سے پا ک نیا سندھ بنائیں گئے ،پی ٹی آئی سندھ میں ذولفقار علی بھٹو جیسا کام کرنے آہ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں اندرون سندھ کے دورہ کے موقع پر ڈہرکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،عمران خان نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کی عوام غلاموں سے بدتر زندگی گزار رہے اور بے بس ہیں انکے اختیار میں کچھ نہیں، اندرون سندھ جیسی غربت پورے پاکستان میں نہیں ہے ،سندھ میں غربت کی وجہ صرف کرپشن ہے جسکی کی وجہ سے یہاں کامظلوم پس رہا ہے ،انہوں کہا ہے کے رینجرز نے کرپشن کے خلاف صوبے میں جہاد شروع کیا اب لوگ خوش ہو رہے ہیں ،اگر آصف علی زرداری اپنی حکومت بچانے کے لیے کرپٹ افراد کو کھلی چھٹی نہ دیتے تو آج اندرون سند ہ کے یہ حالات نہ ہوتے ،ملک میں کرپشن کے عروج کی وجہ آصف علی زرداری ہیں انہوں نے اپنے دور میں نواز شریف کے کرپشن کے کیسز نہیں کھولے لیکن نواز شریف اپنی وعدہ خلافی کرنے کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے انکے کیسز کے پیچھے پڑھ گئے ہیں ، لیکن مجھے یقین ہے نواز شریف آصف علی زرداری کو گرفتار نہیں کریں گے کیونکہ دونوں نے کرپشن کے لیے مک مکا کر رکھا 2013کے عام انتخابات میں دونوں پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف مک مکا کیا ،عمران خان نے کہا ہے اب نواز زرداری مک مکا زیاد دیر نہیں چل سکتا کیونکہ اب کے رینجرز کے آپریشن سے کراچی کے حلات بدل رہے ہیں اور خوف کی فضاء ختم ہو رہی ہے ، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاد صوبے میں بھر)ور مقابلہ کرے گی اور سندھ کی عوام کرپشن ٹارگٹ کلینگ کے خلاف پی ٹی آئی کو ووٹ دیں۔

سند ھ کی عوام باشعور ہے اور وہ کرپٹ افراد کو پہچان چکے ہیں اب وہ تبدیلی اور نیا سندھ چاہتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور الطاف حسین نے زبانوں کی بنیاد پر سندھ کی عوام کو لڑایا اور سندھ کو اندرون اور شہری سندھ میں تقسیم کی ،کراچی حیدر آباد سمیت سارے کا سارا سندھ ہے سندھ کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا ، پی ٹی آئی بھٹو جسیا کام کرنے آہ رہی تحریک انصاف سندھ کو نیا اور متحد سند بنائے گی نئے سند میں ہر امیر غریب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ،آج سند ھ میں مظلوم جیلوں میں خوار ہو رہے ہیں جبکہ کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریٹ ضمانتوں پر رہا ہیں ،چیف سکرٹری سمیت 2ایڈیشنل سیکرٹری کرپشن کے کیسز میں ضمانت پر رہا ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں پی پی پی کا مستقبل تاریک دیکھ رہا ہوں کیونکہ اب سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ۔

پی پی پی کو آصف علی زرداری نے تباہ کر دیا ہے نظریاتی لوگوں کے ہونے کے باوجود آصف علی زرداری پارٹی کو نہیں بچا سکے ،آصف علی زرداری نے پی پی پی کو آمر سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ ادھر پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ قدرتی طور پر ما لا ما ل ہے جو 70 فیصد ریوینیو ادا کر تا ہے لیکن اس کے با وجود سندھ میں بیروزگا ری اور میرٹ کا قتل عام ہے سندھ کی عوام مسا ئل میں گھری ہو ئی ہے لیکن ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو نگے خیبر پختوں خواہ میں ہم نے پو لیس کے نظام کو درست کیا ہے ، جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ، سندھ میں لوگ ایک طرف ڈاکووٴں اور دوسری طرف پولیس کے مظالم کاشکار ہیں، پولیس گردی انتہا پر ہے آئی جی سندھ سمیت سندھ کے تمام پولیس افسران غیرجانبدار مقرر کئیے جائیں ،سندھ میں گیس اور کوئلے جیسی نعمتوں کے باوجود سندھ کے لوگ روز بروز کنگال ہوتے جا رہے ہیں ،انشااللہ ہم سندھ کو نیا سندھ بنائیگے ، یہ با ت انہو ں نے گا ؤں سر دار حا جی خان چا چڑمیں سر دار زادہ غلام علی عباس عرف پپو خان چا چڑ کی جا نب سے ظہرانے کے دوران ایک جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ کے سابق سینئر مشیرسردار حاجی خان چاچڑ کے بھتیجے سر دار زا دہ ڈا کٹر غلام علی عباس عرف پپو خان چا چڑ نے خطبہ استقبا لیہ دیا اور مہما نو ں کا شکر یہ ادا کیا اور ڈا کٹر غلام علی عباس نے اپنے سا تھیو ں سمیت جن میں حا فظ رفیق احمد سو مرو(جے یو آئی چھوڑکر )،میر ہزار خان جتو ئی(این پی پی چھوڑ کر ) انڈہڑ برادری کے معززدین علی گوہر انڈہڑ ،علی نواز انڈ ہڑ،شیرمحمدانڈہڑ،بھٹوبرادری کے نوجوانوں اشفاق بھٹو ،ماجد بھٹو،احسان بھٹو، سرفراز بھٹو،نامور قانون دانوں رفیق احمد چاچڑ،منظورسیلرو،جاگیرانی برادری کے معزز نبی بخش جاگیرانی ،روہڑی کی تاجر برادری کے چیئرمین سید معلوق شاہ ،مھتم برادری کے معزز  ریاض احمدمھتم،گھوٹکی کے بااثر حافظ عبدالرحمان چاچڑ ،سمیت تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا عمران خان نے مزید کہا کہ پو لیس سمیت سب اداروں کو میرٹ پر ہونا چا ہئے سندھ میں جبب تک پو لیس کو غیر جا نبدار نہیں بنا یا جا ئے گا جب تک امن و مان کی صو رتحال اسی طر ح رہے گی پا کستان تحریک انصاف چا رو ں صو بو ں میں بڑی کا میا بیا ں حا صل کر رہی ہے اور عوام میں مقبول بھی ہو ررہی ہے یہ پا کستان تحریک انصاف کی سندھ میں شروعا ت ہے اور یہ آئندہ آنے والے وقت میں یہ سندھ میں پھیلے گی سندھ کی زر مین زر خیز،قدرتی نعمتوں سے ما لا لا ل ہے لیکن اس کے باوجود سندھ کے نو جوان بیرو زگارہیں پی ٹی آء پنجاب کے بعد اب سندھ میں پی ٹی آء کا سو نا می دا خل ہو چکا ہے جس سے سندھ کی عوام سکھ کا سانس لے گی سندھ کے نو جوان ما یوس نہ ہو ں پا کستان تحریک انصاف نو جوانوں کو ان کے جا ئز حقوق دلا کر رہے گی ان کے ہمرا ہ عارف علوی ودیگر ان کے ہمرا ہ تھے ۔