تحریک انصاف کو یہودیوں اور ہندو لابی سے فنڈنگ ہورہی ہے،پرویز رشید ،13ماہ سے عمران خان پر الیکشن کمیشن پر وہ ڈال رہا ہے،الیکشن کمیشن ان کے گناہوں پر پردہ کیوں ڈال رہا ہے ، صحافیو ں سے گفتگو،تحریک انصاف کو فنڈنگ کے حوالے سے تمام الزامات بڑے سنگین ہیں، دانیال عزیز

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو یہودیوں اور ہندو لابی سے فنڈنگ ہورہی ہے،13ماہ سے عمران خان پرالیکشن کمیشن پر وہ ڈال رہاہے،الیکشن کمیشن ان کے گناہوں پر پردہ کیوں ڈال رہا ہے،عمران خان چور ، غدار اور پاکستان کا دشمن ہے،اگر اپ پاکستان کے دشمن نہیں ہیں اور الزامات غلط ہیں تو اپنا بیان حلفی جمع کرادیں یا مجھے عدالت لے جائیں جبکہ ایم این اے دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو فنڈنگ کے حوالے سے تمام الزامات بڑی سنگین ہے،گزشتہ روز دانیال عزیز کے ہمراہ صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی اکبر بابر ایس احمد نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی،اس میں درج کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں چندہ کیا اور چندہ جمع کرانے کی تفصیلات امریکی حکومت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے کی ممانعت ہے، ہرسیاسی جماعت پر الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے،سیاسی جماعتیں غیر ملکیوں سے فنڈنگ نہ لینے کے سرٹیفکیٹ بھی جمع کراتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کے مطابق عمران خان چور اور غدار ہے،وہ پاکستان کا دشمن ہے،اگر اپ پاکستان کے دشمن نہیں ہے،الزامات غلط ہے تو اپنا بیان حلفی جمع کرادیں یا مجھے عدالت لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر ملکی فنڈنگ پاکستان میں سیاسی مقاصد کیلئے سول نافرمانی مہم کیلئے استعمال کی ،جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے ، پی ٹی وی پر حملہ کرنے کیلئے استعمال ک کی ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ عمران خان پر پردہ کیوں ڈال رہا ہے،ان کو سیاست میں سیاسی ایکٹ کے تحت اجازت الیکشن کمیشن کیوں دیتا ہے،انہیں انتخابی نشان کیوں الاٹ کردیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن نے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟۔انہوں نے کہا کہ13ماہ سے عمران کے وکیل الیکشن کمیشن سے باربار غیر ملکی فنڈنگ کی وضاحت کرنے کے معاملے کو ٹال دینے کیلئے تاریخیں لیتے رہے ہیں،ایک وکیل کو تبدیل کرکے دوسرا مقرر کردیا گیا ۔

انہوں نے بھی یہی بہانے رچانا شروع کردئیے،سارے بہانے13ماہ میں ناکام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کی بدولت دھرنے کے دوران صرف لوڈسپیکر کی مد میں25کروڑ اخراجات آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران جمہوریت کے ساتھ دھاندلی کرنے کا جواب دیں،چندہ بارے تمام سوالوں کا جواب دینا ہوگا،اس موقع پر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو ایس جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر یہ تمام چندہ بارے تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔