ایئر چیف مارشل سہیل امان کی امریکی ایئرفورس کے سربراہ مارک اے ویلش سے ملاقات،پاک امریکہ دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال، پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ،دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے،پاک افغان بہتر تعلقات کوخطے میں امن کی ضمانت ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء )پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پینٹاگون میں امریکی ایئرفورس کے سربراہ مارک اے ویلش سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون اور خطے کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیاجبکہ پاکستان کی داخلی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے امریکی ہم منصب کو پاک افغان بہتر تعلقات کوخطے میں امن کی ضمانت قرار دیا اور آپریشن ضربِ عضب میں پاک فضائیہ کے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔ سہیل امان نے پاک امریکہ مشترکہ تربیتی پروگرام شروع کرنے پر زور دیا اور پاک فضائیہ کی بہتری اور استعداد ِ کاربڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کامطالبہ کیا۔

سہیل امان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وامان کی کامیابی کیلئے پاکستان افغانستان میں مضبوط تعلقات بہت ضروری ہیں پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ ائیرچیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسی لعنت کو ختم کرکے ہی دم لیں گے خطے میں امن وامان تب ہی قائم ہوسکتا ہے جب پاکستان اور افغانستان میں تعلقات مضبوط ہوں گے ۔