وزیراعظم نواز شریف21 اکتوبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے،22 اکتوبر کو اوبامہ سے ملاقات کرینگے،وزیراعظم کے دور ہ امریکہ سے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، وزیراعظم 777 بوئنگ طیارے کی بجائے چھوٹے جہاز کا استعمال کرینگے ،اجلاس میں فیصلہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو امریکہ کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما سے بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں جمعرات کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت امریکہ کے دورہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے۔

اجلاس میں پاک امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دور ہ امریکہ سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دینے کے حوالے سے معاملے کو اجاگر کرنے کا موقع ملے جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پاکستان کے نقصان سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دورہ امریکہ کے موقع پر وزیراعظم 777 بوئنگ طیارے کی بجائے چھوٹے جہاز کا استعمال کرینگے ، وزیراعظم کے ہمراہ اٹھارہ ارکان پر مشتمل وفد ہوگا۔

وفد کے ارکان کا ابھی تعین ا تک نہیں کیا جاسکا۔ وزیراعظم نوا ز شریف اکیس اکتوبر کو واشنگٹن پہنچیں گے ، بائیس اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات کرینگے وزیراعظم کی وطن واپسی چوبیس اکتوبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :