سیاسی و عسکری قیادت کا آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، ملک کو امن کا گہوارہ بنانا پہلی ترجیح، سلامتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے، نوازشریف ، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، امن امان کی صورتحال میں بہتری دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزیدتیز کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں ملک کی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب ،کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن ،افغان حکومت طالبا ن مذاکراتی عمل اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کے پاکستان پر اثرات کا جائز ہ لیا گیا

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی اور عسکری قیادت کے اجلاس میں ملک میں دہشت گردوں کے کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے دہشت گردوں ،انکے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف جاری کارروائیوں کو مزیدتیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو ا ہے جسمیں عسکری قیادت میں سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر ) عاصم سلیم باجوا ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر ا علی ٰ حکام نے شرکت کی ہے اجلاس میں ملک کی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال ،آپریشن ضرب عضب ،کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن ،افغان حکومت اور طالبا ن کے درمیان مذاکراتی عمل اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے اجلاس میں عسکری قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب ،کراچی آپریشن ،افغانستان کی صورتحال پر یفینگ دی گئی ہے ،اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کو مطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دہشت گردوں ،سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف کاررائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ افغانستان میں امن کے لیے افغان حکومت اور طالبا ن کے درمیاں مفاہمتی عمل جاری رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ، اس موقع پر و زیر اعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گئے ، وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابی کے نتیجے میں ملک کا امن بحال ہو رہا ہے اور لوگوں میں خوف کی فضاء ختم ہو گئی ہے ،آپریشن سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کمزور ہو گئے ہیں اب دہشت گرد سرنگوں میں چھپ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانا پہلی ترجیح ہے امن کے لیے آخری حد تک جائیں گئے ،اور آپریشن ضرب عضب ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن نتیجے خیز ثابت ہوا ہے اور مثبت نتائج نکلے ہیں ،کراچی آپریشن سے شہر قائد کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں ۔