90کی دہائی میں آئی جے آئی بنانے کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے تھے، نوازشریف،زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، یاد بھی نہیں کبھی یونس حبیب سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ کرا دیا،90کی دہائی میں کبھی کسی کو کوئی پیسے نہیں دئیے ، یونس حبیب

جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ کرا دیاہے کہ90کی دہائی میں آئی جے آئی بنانے کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے تھے،زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایف آئی اے کے معتبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہیں تو یاد بھی نہیں ہے کہ کبھی یونس حبیب سے ملاقات کی ہے اور آئی جے آئی بنانے کے تناظر میں یونس حبیب سے پیسے لینے کا الزام بھی بے بنیاد ہے،ہمیشہ زندگی میں اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جبکہ دوسری جانب مہران بینک کے یونس حبیب نے بھی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ا ایف آئی اے کو بتایا ہے کہ انہوں نے بھی 90کی دہائی میں کبھی کسی کو کوئی پیسے نہیں دئیے ،جنرل (ر) اسلم بیگ کی جانب سے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 2014ء میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں