امید ہے تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی،چوہدری نثار ، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتا،ایف آئی اے حکام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں ، وزیراعظم بیان کرو ادیا ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کیساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ یورپی یونین کو پیش کردیئے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 15 اکتوبر 2015 09:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتاہوں، ایف آئی اے حکام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں ، وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے حکام کے سامنے بیانات قلمبند کروائے ہیں، وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے ، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ یورپی یونین کو پیش کردیئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے جی آئی ٹی بنائی۔ انتخابات کے موقع پر فوج کو تعینات کرنا ‘ کیمرے نصب کرنے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محاذ آرائی والا ماحول قومی اور کسی سیاسی جماعت کے مفاد میں نہیں۔
تحریک انصاف کو سمجھ آنی چاہیے کہ انا کے مسئلے پر نہ آئے اور نہ سیاست گالم گلوچ کا نام ہے اور نہ ہی ہم نے تمام عمر حکومت میں رہنا ہے اور نہ پی ٹی آئی تمام عمر اپوزیشن میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس طرح حکومت کے خلاف زبان و فقرے استعمال کیے کیا یہ ان کی سیاست ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 26 اگست کے بعد ایک ووٹ ادھر ادھر نہیں ہوا۔ کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے۔ سیکشن اٹھارہ کے تحت ووٹر خود درخواست دے کر اپنے حلقے کی تبدیلی کر سکتا ہے۔ ووٹ کی منتقلی میں نادرا کا کوئی کردار نہیں ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دو سال اور دو مہینے میں حلقہ این اے 120 میں 2328 ووٹ منتقل ہوئے ہیں حلقہ این اے 122 میں 2013 ء سے لیکر ضمنی انتخابات تک پچیس ہزار 929 ووٹس کا اضافہ ہوا۔ اٹھارہ سال کی عمر میں پہنچنے والے کا ووٹر لسٹوں میں نام درج کرنے کا سسٹم خود کار ہے ۔ نادرا مسلم لیگ ن کا ادارہ نہیں ہے یہ قومی ادارہ اس میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین نادرا نے کہا ہے کہ 50 ہزار ووٹ بوگس نہیں بلکہ ان کو پڑھا نہیں جاسکتا ہے۔ سیاسی مقاصد پر نادرا پر الزام لگائے جارہے ہیں اس ادارے کو سیاست کا نام دیا جارہا ہے ہر بات میں کیڑے نکالنا ملک کیلئے سود مند نہیں۔ ووٹ تبدیل کرنے کی درخواست نادرا نہیں الیکشن کمیشن قبول کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹر ہوسکتا ہے سیاسی لیڈر نہیں بن سکتا ہے میں انہیں سیاست دان تسلیم نہیں کرتا ہوں بچپن اور جوانی کی عمر میں ان کے کرتوت اسطرح بچگانہ نہیں تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے بغیر تحقیق کے الزام لگایا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر پچیس کروڑ روپے خرچہ آیا ہے ، وزیراعظم بارہ سیٹر چھوٹے جہاز میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے تمام کیسز بشمول اصغر خان کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اصغر خان کیس میں پیش رفت ہوگی وزیراعظم نواز شریف نے ایف آئی اے حکام کے سامنے اپنا بیان پیش کردیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اصغر خان کیس اور ای او بی آئی کیس کی تحقیقات کرے گا۔ اے او بی آئی میں اربوں روپے کا میگا سکینڈل ہے اور یہ 2012 ء کا معاملہ ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی‘ امین فہیم نے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو یک نکاتی ایجنڈا دیا ہے کہ بے گناہ کوہراساں نہ کرے اور ملزم کو چھوڑے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ افغانستان کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کے باوجود وہ دشمنوں کی زبان بولتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر غیر ریاستی عناصر کی دہشت گردی کا الزام ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کو تسلیم کر لیاہے پاکستان نے بھارت کی مداخلت کے تمام ثبوت امریکہ، یورپی یونین کو پیش کردیئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 15 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
این سی اے میں آل راؤنڈر بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن کا معائنہ،جنرل منیجر این سی اے علی ضیا ، سلیم جعفر ، سجاد اکبر ، امپائر احسن رضا اور ڈاکٹر سہیل سلیم نے سپنر کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کی
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس ، اہم فیصلے ، ایگزیکٹو باڈی نے نئے سال میں کرکٹرز پر دولت کی بارش کرنے کی تیاریاں کرلیں ،،2016سے 2023تک کے عرصے میں ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں، مینز اور ویمنز ایونٹس کیلیے انعامی رقم ... مزید
-
عمران خان کے گڑھی شاہو میں کارکنوں کے خطاب میں اہم رہنماؤں کی عدم شرکت ، پارٹی اختلافات کا شکار ہونے لگی
-
چکوال ، 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا انوکھا کیس سامنے آ گیا، دنیا بھر میں طبی ماہرین حیران،ڈبلیو ایچ او ،یونیسف سمیت طبی ماہرین کی بچے کو دیکھنے کے لیئے چکوال آمد
-
ہالا میں لرزہ خیز واقعہ، ماں اور اپنی زندگی بچانے کے لیئے دومعصوم بھائیوں نے مبینہ طور نشہ آور بڑے بھائی کو چارپائی کی لکڑی سے مارکر لاش کمرے میں بندکردی،پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ ... مزید
-
دہشتگردگروہوں نے حکمت عملی تبدیل کر دی ہے ،محکمہ داخلہ سندھ،دونئے گروہ لیپ ٹاپ اور کھلو نوں میں دھما کا خیز مواد رکھ کر پو لیس چوکیوں اور احتجاجی مظاہرین کو نشا نہ بنا سکتے ہیں ،آئی جی پولیس کو خط
-
کراچی،محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ،یوم عاشور 24اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا
-
”تہانوں میں خود انصاف دلاساں“،شہبازشریف کی مظفرگڑھ میں خود سوزی کرنے والی سونیا کے والدین کو یقین دہانی
-
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نو ساٹھ ملین کے بینک ڈیفالٹ میں ملوث ٹیکسٹائل مل مالکان کیخلاف کارروائی سے رو ک دی ، دانستہ اور نادانستہ ڈیفالٹ کا تنازع طے کرنے کیلئے معاملہ فل بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس ... مزید
-
اسلام آباد ، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی انوکھی پریس کانفرنس،تین رپورٹرز اور ایک سرکاری کیمرہ مین موجود تھے، پی آئی ڈی عملہ کو بھی پریشان کردیا
-
سعودی عرب کا خلیجی ممالک سے بذریعہ سڑک عمرہ کیلئے آنیوالوں پر پابندی اٹھانے کا اعلان
-
چین نے دس سال سے قید تبتی مصنف کو رہا کردیا
-
افغانستان ‘طالبان کی فائرنگ اور سکیورٹی فورسز کی چوکی پر خود کش حملہ‘ ایک ٹریفک پولیس افسر سمیت 23 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
-
بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ،مشتعل سکھوں اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں 12 پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد زخمی
-
القدس یونیورسٹی آمد پربھارتی صدر کے خلاف طلبہ کا احتجاج ،’بھارت اسرائیل سے کیوں تعاون کر رہا ہے؟“طلباء کی نعرے بازی
-
روسی فضائیہ کی شام میں داعش کے 86 اہداف پر بمباری،روس اور مغرب شامی فریقوں کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کریں:روسی صدر
-
ملائیشین طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، آسٹریلیا
-
روس سے بدلہ لیا جائے گا، شامی شدت پسند گروپوں کا اعلان
-
اسرائیلی کابینہ نے حملے روکنے کے لیے پولیس کو یروشلم سیل کرنے کا اختیار دے دیا ، کئی علاقوں میں پولیس کی مدد کے لیے فوج کو بھی تعینات کر نے کا فیصلہ
-
90کی دہائی میں آئی جے آئی بنانے کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے تھے، نوازشریف،زندگی بھر اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، یاد بھی نہیں کبھی یونس حبیب سے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے اصغر خان کیس میں بیان ریکارڈ ... مزید
-
امید ہے تحریک انصاف کی قیادت پہلے تولے گی پھر بولے گی،چوہدری نثار ، کسی ووٹر کی درخواست کے بغیر اس کا حلقہ تبدیل نہیں ہوسکتا ہے،عمران خان بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں ‘ سیاسی لیڈر تسلیم نہیں کرتا،ایف ... مزید
-
تونسہ شریف ،ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ،سات افراد جاں بحق،متعد د زخمی ،حملہ آور کے سرکو تلاش کرلیا گیا، امجد فاروق کھوسہ میٹنگ کے سلسلہ میں اسلام آباد گئے ہوئے تھے،پولیس ... مزید
-
قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے کیا فرق پڑتا ہے، پی ٹی آئی نے این اے 122 سے جیت کر کونسا معرکہ مار لینا تھا لیکن ہمارا اصل مقصد انصاف کا نظام لانا ہے‘ عمران خان،وزیر اعظم نے بھی آخری روز پریس کانفرنس کی جو ... مزید
-
پندرہ نومبر کو تاجر برادری کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے گا ،اسحاق ڈار،حکومت اور تاجر برادری کے مابین سولہ نکات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے بعد ود ہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ طے کیاجائے گا، پریس کانفرنس ... مزید
-
آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردی ... مزید
-
عمران خان جھوٹے الزامات پروزیراعظم نوازشریف،سابق آرمی چیف ،عدلیہ اورووٹرزسے معافی مانگیں،دانیال عزیز،تحریک انصاف سے ہارتسلیم نہیں ہوتی ،عمران خان کابغیرتحقیق وتفتیش کے ایک بارپھرآراوزپرالزامات ... مزید
-
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کراچی کو دنیا کے غلیظ شہروں میں ٹاپ پانچ میں شامل کر لیا،صفائی ستھرائی کی بدترین حکمت عملی سے لیکر کچرا جلانے کا بدترین طرز عمل تباہی قرار دیا گیا
-
آزادامیدوار ریاض الحق جج نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی یقین دھانی کرائی ہے،میاں عبدالمنان کا دعوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کے ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری سے چند گھنٹے قبل فرار کرانے کے منصوبے کا انکشاف
-
وفاقی وزراء کے آپس میں اختلافات وزیراعظم کیلئے پریشانی کا سبب، وزیراعظم نے وزراء کی ڈھائی سالہ کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لینا شروع کردیا،ذرائع
-
میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، اعتزاز احسن،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات ... مزید
-
حکومت کو اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کاعلم ہوتاتوضرورانکے خلاف ایکشن لیاجاتا،سابق وزیر دفاع احمد مختار ، اسامہ کی موجودگی سے متعلق اس وقت کے وزیراعظم اورآرمی چیف کو علم نہیں تھا،افغانستان میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.