پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک2015، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا سرکریک ایریا میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سر کریک ایریا کا دورہ

پیر 9 نومبر 2015 09:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2015ء) پاک بحریہ کی ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی جاری مشق سی اسپارک2015کے سلسلے میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے سرکریک ایریا میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سر کریک ایریا کا دورہ کیا۔انتہائی دلدلی، پیچیدہ اور کٹھن پانی زدہ ہونے کی وجہ سے اس دشوار گزار علاقے کے دفاع کی ذمہ داریاں پاک میرین فورس کے حوالے ہیں۔

اگلے مورچوں کے دورے کے دوران ایڈمرل ذکاء اللہ نے یہاں تعینات سپیشل سروسزگروپ(نیوی) اور پاک میرینز سے بات چیت بھی کی۔مختلف آپریشنل منصوبہ جات بشمول جنگی تیاریوں سے جُڑے منصوبوں اور حکمت عملیوں پرنیول چیف کو ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم ان علاقوں کی اہمیت اور ملک کے قیمتی میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت میں پاکستان نیوی کے کردار پر زو ردیا۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کی ان حساس سرحدوں کے دفاع کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تعینات پاک بحریہ کے دستوں کے پیشہ ورانہ معیار اور لگن کو سراہا۔اس دورے کے دوران کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل سید بشیر احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) ریئر ایڈمرل کلیم شوکت بھی نیول چیف کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :