شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم کے نام ای سی ایل میں شامل،ڈاکٹر عاصم کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جمعرات 26 نومبر 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)وزیربلدیات سندھ شرجیل میمن اورسابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شرجیل میمن اورڈاکٹرعاصم کانام نیب کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالاگیاہے ۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ،ایف آئی آرکے بعدڈاکٹرکوپولیس کے حواملے کردیاجائیگا۔

مقدمہ رینجرحکام کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

(جاری ہے)

نارتھ ناظم آبادمیں درج ہونے والے مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی شامل ہے ادھرسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانہ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 197/2015 رینجرزاہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7/A-T بھی لگائی گئی ہے مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم کو اپنی نجی اسپتال میں زخمی دہشتگردوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا الزام ہے مقدمہ میں ڈاکٹرعاصم کو سہولت کار کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔