حکومت 2017ء تک بجلی کا فرق ختم کرنے کیلئے مزید10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرناچاہتی ہے، اسحاق ڈار،وزیر خزانہ کی زیر صدارت 1ہزارمیگاواٹ کا منصوبہ لگانے کے حوالے سے اجلاس، منصوبوں پرجلد کام شروع کیاجائے تاکہ اپریل2017ء تک مکمل تیارہوسکے، اجلاس میں اتفاق

جمعہ 27 نومبر 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2015ء)وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے ملک میں 1ہزارمیگاواٹ توانائی کے شعبہ کے حوالے سے مزیدمنصوبہ لگانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔اس موقع پروفاقی وزیربجلی وپانی خواجہ آصف وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی گیس شاہدخاقان عباسی بھی موجودتھے ۔اجلاس میں ان منصوبوں کے حوالے سے مختلف طریقوں کاجائزہ لیاگیااوراس دوران متعلقہ حکام کوتجاویزدینے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کوپرائیویٹ سیکٹرمیں نافذکرنے کیئیلے میکانزم عمل میں لایاجاسکے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت 2017ء تک بجلی کے فرق کوختم کرنے کے حوالے سے مزید10ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرناچاہتی ہے ۔اجلاس میں زوردیاگیاکہ ایک ہزارمیگاواٹ منصوبہ میں شفافیت کوبرقراررکھاجائے اورکم سے کم ٹیرف دیاجائے ۔ اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ ان منصوبوں پرجلدازجلدکام شروع کیاجائے تاکہ اپریل2017ء تک مکمل تیارہوسکے ،اس موقع پروزیراعظم کے سیکرٹری فوادحسن فواد،سیکرٹری فنانس ڈاکٹروقارمسعوداوروزارت بجلی وپانی اورقدرتی گیس کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :