زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید اضافہ کر کے21 ارب ڈالر کی سطح تک لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، اسحاق ڈار ،حکومت پچیس ہزار میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی موجودہ حکومت کی مدت میں ہی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی،غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے بیت المال کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا ، غربت کی لکیر کے نیچے رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان بیت المال ،یونیورسل سروس فنڈ اور مائیکروسوفٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا کہ حکومت پچیس ہزار میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی موجودہ حکومت کی مدت میں ہی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی چند ماہ میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید اضافہ کر کے اکیس ارب ڈالر کی سطح تک لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال ،یونیورسل سروس فنڈ اور مائیکروسوفٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی فلاح وبہبود کیلئے بیت المال کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا ہے۔ حکومت غربت کی لکیر کے نیچے رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کی بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے سال انفارمیشن اور کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہاکہ حکومت پچیس ہزار میگاواٹ پیدواری صلاحیت کے بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس میں سے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی موجودہ حکومت کی مدت میں ہی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

اس موقع پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ یہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ہم سماجی اور اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایم او یو کے تحت مائیکروسافٹ یو ایس ایف کے ساتھ مل کر پاکستان بیت المال کے زیر نگرانی خواتین کے لئے50انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیے جا ئے گیان سینٹرز میں 4سے5ہزار خواتین کو آئی ٹی کی ٹرینگ دی جائے گی ۔