الیکشن کمیشن کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس دینے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر علیم شہاب نے اسلام آباد کے علاقے ترامڑی میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پابندی کے باوجود ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کی رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں صرف کارنر میٹنگز کی اجازت دی گئی تھی مگر پی ٹی آئی کے سربراہ نے ایک بڑے جلسہ عام کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس کیخلاف آج الیکشن کمیشن کی جانب سے قائد تحریک عمران خان کو باقاعدہ نوٹس دیا جائے گا