اقوام متحدہ کی پاک بھارت اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرانے میں مدد کی پیشکش،مذاکرات میں تمام مسائل کا حل ہیں،بان کی مون

پیر 30 نومبر 2015 09:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرانے میں مدد کی پیشکش کردی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری کا واحد راستہ مذاکرات ہیں،دونوں ملکوں میں اختلافات کو مذاکرات سے حل کرانے میں اقوام متحدہ مدد فراہم کر سکتا ہے۔بان کیمون نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں پر مذاکرات کی بحالی پر رضا مند ہونے پر زور دینگے،مذاکرات میں تمام مسائل کا حل ہیں