گوہر ایوب کی اہلیہ اور عمر ایوب کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ آج ہری پور میں ادا کی جائے گی،صدر وزیراعظم سمیت سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت عمر ایوب کی والدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج (ہفتہ کو )سہ پہر تین بجے ہری پور میں ادا کی جائے گی۔ صدر وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی ،سماجی و مذہبی رہنماؤں نے انکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کی اہلیہ اور سابق وزیر مملکت عمر ایوب کی والدہ جمعہ کے روزطویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئی ہیں ان کی نماز جنازہ آج ہفتہ کے روز ان کے آبائی علاقے ریحانہ ہری پور میں اداکی جائے گی جس کے بعد ان کی تدفین آبادئی قبرستان میں ہوگی گوہر ایوب کی والدہ کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین‘ وزیراعظم نواز شریف ‘ وفاقی وزراء اور سیاسی و مذہبی راہنماؤں نے تعزیت اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :