وزیر اعظم کا مودی کے دورہ پا کستا ن با رے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ ، خورشید شاہ ، عمران خان اور سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ کئے جانے کا امکان

پیر 28 دسمبر 2015 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے اچانک دورہ اور اس دوران ہونے والے مذاکرات اور دیگر معاملات بارے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس بارے خورشید شاہ ، عمران خان ، سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں سے رابطہ کئے جانے کا امکان ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی جماعت کے اہم رہنماؤں سے مشاورت کی ہے کہ مودی کے دورہ پاکستان بارے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے جس پر ن لیگی رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشؤرہ دیا ہے کہ رواں ہفتے مناسب موقع پر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کر کے دورہ بارے بتایا جائے اور ان کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے ۔