بعض سیاسی جماعتیں پی آئی اے کے بارے عوام کو گمراہ کررہی ہیں،اسحاق ڈار،پارلیمنٹ کے اداروں کا ایک دوسرے کا احترام نہ کرنا افسوسناک ہے ، صدارتی آرڈیننس کیخلاف قراداد منظور کرنا سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے،اسحاق ڈارکاسینٹ میں اظہار خیال

جمعہ 1 جنوری 2016 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیسینٹ میں کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں پی آئی اے کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ، پارلیمنٹ کے اداروں کا ایک دوسرے کا احترام نہ کرنا افسوسناک ہے ، پی آئی اے کے بارے میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف قراداد منظور کرکے پی آئی اے کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کو روکنا اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں اپوزیشن کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کیخلاف قرارداد منظور کرنے کے بعد ایوان سے خطاب کے دوران کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر مملکت کی آرڈیننس کو نامنظور کرنے کی قرارداد سے منظور کرنے سے مجھے بہت افسوس ہوا ہے آرڈیننس کا مقصد گزشتہ ڈھائی سالوں سے پی آئی اے کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تحفظ کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی شخصیات نے پی آئی اے کو تباہ کرنے کیلئے ملاقاتیں کیں اگر ہمارے اداروں کا ایک دوسرے کے بارے میں اس طرح کا رویہ ہو تو پاکستان کا خدا ہی حافظ ہے انہوں نے کہا کہ قرارداد سے حکومت کا کچھ نہیں بگڑتا اور ہمارے پاس او ربھی طریقے ہیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہاؤس میں احترام ختم ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کا مقصد پی آئی اے کی بہتری تھی اور یہ اقدام ایک اچھے سوچ کے تحت کیا گیا مگر افسوس ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں پی آئی اے کی بہتری نہیں چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ قرارداد کی منظوری کا مقصد صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے میں حلفاً کہتا ہوں کہ پی آئی اے سے کسی ایک بھی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں قرارداد منظور کرنا افسوسناک ہے اس قرارداد کے بغیر بھی پی آئی اے کی بہتری کیلئے اقدامات کرسکتے ہیں میں تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پی آئی اے کے بارے میں حکومتی اقدامات میں نقص نکالیں یہ اچھی روایت نہیں ہے یہ ایوان فیڈریشن کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ یونین کے نمائندوں کو آج خصوصی طور پر ایوان میں بلایا گیا ہے تاکہ وہ یہ تماشہ دیکھیں میں نے یونین کے نمائندوں کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایوان نے پی آئی اے کو بیورو کریسی کے چنگل سے نکالنے کی حکومتی کوشش کو بریک لگادی ہے انہوں نے اس قرارداد کی منظوری سے پی آئی اے کو بہتری کی سمت نہیں بلکہ بربادی کی سمت لے جانے کی ایک کوشش ہے انہوں نے کہا کہ اس قرارداد کے بارے میں آئینی اور قانونی ماہرین کے مشورے کے بعد فیصلہ کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :