وزیر اعظم مودی کا دورہ پاکستان بروقت اور صحیح فیصلہ تھا ، سشماسوراج ،مذاکرات کا تسلسل آگے بڑھایا جائے گا تاہم ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں دی جائے گی ، صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 1 جنوری 2016 09:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم جنوری ۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم یہ دورہ کر کے اپوزیشن کا منہ بند کر دیا ۔ کیونکہ موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ہنر اس کے پاس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سشماسوراج نے کہا کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں رکھے بغیر ہی ہم برابری کی سطح پر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا بھی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے تاہم انہوں نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایک سٹیٹس مین کی طرز پر پاکستان کا دورہ کر کے دکھا دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی کس حد تک جا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کس حد تک دباؤ بھی بڑھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا حامی رہا ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے انہوں نے خود کے دورہ پاکستان کو بھی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت بھی بھارت کے ساتھ نیت نیتی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔