اقتصادی راہداری منصوبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے احساس محرومی دور کرنے کی قلعی کھل گئی، بلوچستان کو آٹے میں نمک کے برابرحصہ دینے کا انکشاف، مشرقی روٹ پر کراچی لاہور موٹر و ے منصوبہ پر 677ارب بلوچستان کی مغربی روٹ ژوب مغل خیل پر نو ارب خرچ کرنے کا وزیراعظم نے منصوبہ کا افتتاح کردیا ،مستقبل میں مغربی روٹ سے چھ لائنوں کی سڑک نکالنے کے باوجود موٹر وے کرنے کے بجائے این اے کا افتتاح کردیا ،عوامی حلقوں میں مایوسی پھیل گئی

اتوار 3 جنوری 2016 10:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کی جانب سے احساس محرومی دور کرنے کی قلعی کھل گئی، بلوچستان کو آٹے میں نمک کے برابرحصہ دینے کا انکشاف مشرقی روٹ پر کراچی لاہور موٹر و ے منصوبہ پر 677ارب بلوچستان کی مغربی روٹ ژوب مغل خیل پر نو ارب خرچ کرنے کا وزیراعظم میاں نوازشریف نے منصوبہ کا افتتاح کردیا مستقبل میں مغربی روٹ سے چھ لائنوں کی سڑک نکالنے کے باوجود موٹر وے کرنے کے بجائے این اے کا افتتاح کردیا عوامی حلقوں میں مایوسی پھیل گئی تفصیلات کے مطابق 45ارب ڈالر کی وسیع سرمایہ کاری پاک چین اقتصادی راہداری میں سے وفاق نے بلوچستان کی احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے آٹے میں نمک کے برابر حصہ میں وفاق نے ابتدائی طور پرنو ارب روپے کی لاگت سے ژوب مغل خیل پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے منصوبہ کا افتتاح کردیاگیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مشرقی روٹ پر کراچی لاہور موٹر و ے منصوبہ پر 677ارب گوادر ٹو رتودیرو پنجاپ سے لنک کرنے کیلئے 18ارب کی خطیر رقم کی خرچ کی جارہی ہے ذرائع نے مزید تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ژوب مغل خیل روٹ بڑی اہمیت کی ہے جس سے مستقبل میں مزید چھ سڑکیں نکالی جائیں گی اس اہم روٹ کو این اے کا نام دینے کے بجائے موٹر وے کا نام دیا جانا چاہیے تھا اور کہاکہ لاہور ٹو کراچی موٹروے کے ٹھیکے میں 24ارب روپے کا گھپلا کیا گیا ہے جو بلوچستان کی مغربی روٹ ژوب مغل خیل سے زیادہ ہے45 ارب ڈالر کی وسیع سرمایہ کاری پاک چین اقتصادی راہداری میں سے وفاق کی جانب سے بلوچستان کی احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے آٹے میں نمک کے برابر حصہ فراہم کرنے پر سیاسی سماجی حلقوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے نئے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری سے آواز بلند اس روٹ کو نیشنل ہائی کا درجہ دینے کے بجائے موٹر وے کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔