پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے ڈرامے کا ڈراپ سین، بھارتی شہریوں نے ہی اپنی خفیہ ایجنسیوں کی چالوں کو بے نقاب کردیا ،ایک روز قبل ہی ائیربیس کے بیرےئر ہٹا دئیے تھے اور قریبی دکانوں کو بھی شام 5بجے کے قریب خود بند کروا دیا گیا تھا ، حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار تھے،پاکستانی سرحد کے قریب رچائے گئے بھارتی ڈرامے کا شہریو ں نے پول کھول دیا

اتوار 3 جنوری 2016 10:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جنوری۔2016ء)بھارتی شہر پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا اور بھارتی شہریوں نے ہی اپنی خفیہ ایجنسیوں کی چالوں کو بے نقاب کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کے ڈرامے کا ڈراپ سین ان کے اپنے شہریوں اورحملہ کے عینی شاہدین نے ہی کردیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے حملے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی جس کیلئے گزشتہ روز بھارتی حکام نے اپنے ہی متعین کردہ حملہ آوروں کو سہولت کیلئے پٹھان کوٹ ائیربیس کے بیرےئر ہٹا دئیے تھے اور قریبی دکانوں کو بھی شام 5بجے کے قریب خود بند کروا دیا تھا،پاکستانی سرحد کے قریب رچائے گئے بھارتی ڈرامے میں حملہ آور ملٹری یونیفارم میں ملبوس اور سرکاری گاڑی میں سوار تھے،حملہ آور اگر پاکستانی تھے تو ان کیلئے بھارتی سرکاری گاڑی اور فوجی یونیفارم کا اہتمام کیسے ہوا،حملے کے دوران ہی ایک مشکوک کال ٹریس ہوگئی جبکہ حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان میں جب بھی مذاکرات کا آغاز ہونے لگتا ہے اور تعلقات معمول پر آنے لگتے ہیں تو اچانک بھارت میں دہشتگرد حملہ ہوتا ہے جس کا الزام چند سیاسی اور دیگر عناصر فوری طور پر پاکستان پر لگا دیتے ہیں جس سے امن کوششوں کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے اس سے پیشتر گزشتہ سال جولائی میں اسی علاقہ میں تھانہ پر حملہ ہوا تھا جس کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیا گیا تھا اور بھارتی میڈیا کی طرف سے الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی لیکن بعد ازاں اس حوالے سے نہ تو کوئی ثبوت پیش کیا گیا اور نہ ہی تحقیقات کسی ملک کے ساتھ شےئر کی گئیں،سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کے اپنے ہی ملک میں حملے اسکی خفیہ ایجنسیوں کی کارروائی ہوتی ہے جو کہ پاک بھارت مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کیلئے اعلیٰ حکومتی عہدیدارمیڈیا پر آکر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور الزام تراشی کرکے اپنی حکومت کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط نہ کرے اور اس حوالے سے کبھی کوئی ثبوت نہ پاکستان کو دیا جاتا ہے اور نہ ہی دنیا کے سامنے لایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پیشتر نیوی کی فریگیٹ کا معاملہ بھی ہوچکا ہے جس کو بھارتی میڈیا کی طرف سے اچھالا گیا لیکن بعد ازاں انکے اپنے اعلیٰ فوجی افسران نے پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے مختلف دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں جو پاکستان نے امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک کے حوالے بھی کئے ہیں