پٹھان کوٹ ائیربیس حملہ، 30گھنٹے سے آپریشن جاری ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت11بھارتی اہلکار ہلاک اور 12زخمی ہوئے ،بھارتی سیکرٹری داخلہ ، 6دہشتگرد بھی ہلاک اور 8زخمی ہوگئے،ائیربیس میں2دہشتگرد موجود ،سیکورٹی فورسز کا مقابلہ کر رہے ہیں،راجیو مہرشی کی پریس بریفنگ

پیر 4 جنوری 2016 09:16

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)بھارتی سیکرٹری داخلہ راجیو مہرشی نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت11بھارتی اہلکار ہلاک اور 12زخمی ہوگئے ،ائیربیس میں اب تک سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک 6دہشتگرد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پٹھان کوٹ ائیربیس حملے سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ30گھنٹے سے جاری آپریشن کے باوجود سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے،اب تک ائیربیس کے احاطے میں2دہشتگرد موجود ہیں جو سیکورٹی فورسز کا مقابلہ کر رہے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو حساس تنصیبات کی جانب بڑھنے سے روک رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد فوجی وردی میں ملبوس تھے،سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ایک ہی علاقے میں محدود کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے وقت ایک حملہ آور سے بندھا بارودی مواد پھٹ گیا جس سے بھارتی لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں آپریشن کے دوران 6دہشتگرد ہلاک اور8زخمی ہوئے ہیں۔آپریشن کے موقع پر سیکورٹی فورسز کے11اہلکار ہلاک اور 12ازخمی ہوگئے تاہم حملے میں ائیربیس کے املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے