کرک، بارات میں شامل کوچ میں سلنڈر دھماکہ،آگ بھڑکنے سے 14جاں بحق 4شدید زخمی

پیر 4 جنوری 2016 09:23

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2016ء)کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں بارات میں شامل کوچ میں سلنڈر دھماکے سے 14باراتی جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جاں بحق افراد میں چھ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے مطابق دولہا مبشر نواز ولد لعل نواز ساکن صادق آباد ٹیری کی شادی شا ہجہان ساکن سرے خواہ کرک کی بیٹی سے ہوئی تھی مبشر نوا ز کی بارات سرے خوا آئی تھی اور دولہن لیکر واپس ٹیری جا رہے تھے کہ انڈ س ہائی وے پر نشپہ بانڈہ کے قریب مخالف سمیت سے آنے والی پجارو سے بارات میں شامل مسافر کوچ ٹکرا گئی کوچ حادثے کا شکار ہونے کے بعد گہرئی کھائی میں جا گری اور جس سے کوچ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑ ک اُٹھی جس سے کوچ میں سوار 18افراد میں سے 14افراد جن میں 6خواتین اور2بچے شامل ہیں موقع پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور 4افراد شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو مقامی پولیس اور عوام علاقہ کی امدادی کارروائیوں سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا کوچ کوگہرئی کھائی سے کرین کی مدد سے اُٹھایا گیا زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والوں میں سے 6افراد کا تعلق کرک شہر سے ہے جاں بحق اور زخمی باراتیوں میں سے اکثریت رشتہ داروں کی ہے اچانک بڑے حادثے نے ضلع کرک کے فضاء کو سوگوار کر دیا اور شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :