پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات، ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال
بدھ 6 جنوری 2016 09:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6جنوری۔2016ء)پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری شعبوں کے وفود کے تبادلوں سمیت مختلف اقدامات پر اتفاق بھی کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایرانی قونصل جنرل سے باتیں کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اُنہوں نے ایران سعودی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں وزیراعلیٰ نے اقتصادی شعبہ میں ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تعاون کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا اور ہمسایہ ملک ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے ضروری ہیں اور ایران تعلقات کو نئے سرے سے استوارکرنے کیلئے تحریری طور پر اپنی تجاویز پیش کرے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ان تعلقات سے فائدہ اُٹھا سکیں وزیراعلیٰ نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ صوبے میں معدنیات ، صنعتوں، بجلی کی پیداوار اور زراعت کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان شعبوں میں تعاون کے امکانات سے ایران کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائے گا اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہوں کو ایرانی سرمایہ کاروں اور حکام سے بات چیت کے لئے نامزد کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ مضبوط تجارتی اور ترقیاتی تعلقات خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کی خواہش اور ضرورت بھی ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے ایران سعودی تعلقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے موقف پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس کشیدگی سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اُنہوں نے خیبرپختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ایرانی وفود کا دورہ پاکستان ممکن ہو سکے گا انہوں نے توانائی اورلائیو سٹاک کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کا بینہ کے ارکان اور تجارتی، سرمایہ کاری کے شعبوں کے حکام سے ملاقاتوں اور ان کے وفود کے تبادلوں میں دلچسپی ظاہر کی اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور ایران کے لوگ ایک دوسرے کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لئے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیئے۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 6 جنوری 2016 کی مزید خبریں
-
نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کرینگے ، برینڈن میکلوم پاکستان کیخلاف نہیں کھیلیں گے ،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کو بھی آرام ... مزید
-
وی وی ایس لکشمن کی آسٹریلیا کیخلاف 281رنز اننگز 50 سال کی بہترین پرفارمنس قرار، لکشمن کو یہ اعزاز ورلڈ فیم سپورٹس میگزین کے ایک پول میں دیا گیا جس میں سابق کرکٹرز ، کمنٹیٹرز اور صحافیوں نے ووٹ ڈالے
-
خیبر پی کے ، شمالی علاقوں میں آفٹر شاکس یوریشئین اور انڈین کے پلیٹس ٹکرانے سے آتے ہیں ،چھوٹے چھوٹے زلزلے آنا اچھی بات ہے ،محکمہ موسمیات
-
پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنانے کیلئے 15شہروں میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس بنا رہے ہیں، عثمان اختر باجوہ ، نادرا اور نجی سیکٹر کے ساتھ باہمی اشتراک سے چلایا جائیگا، پاسپورٹ کی تجدید کیلئے آ ن لائن سسٹم ... مزید
-
پشاور، سکول پر خود کش حملہ ناکام بنانیوالے اعتزاز حسن کے دوسری برسی آج منائی جائیگی
-
وزیراعلیٰ خود بلاسود قرض حاصل کرنے والے مرد و خواتین کے پاس گئے اوران کو چیک دیئے
-
پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ میں رواں برس کے دوران زبردست تیزی کے امکانات،رئیل اسٹیٹ سیکٹر بلندیوں کی جانب گامزن رہے گا، رپورٹ ،پراپرٹی کی قیمتوں میں اس دوران سال بہ سال13سے66فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ ... مزید
-
بہاولپور،باپ کی دوسری شادی کی رنجش،بیٹے نے باپ کو جلا دیا،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کو رالپنڈی سے گرفتار کر لیا
-
فیصل آباد، فحش ڈانس پر اداکارہ نگار چوہدری پر ایک ماہ کی پابندی عائد
-
جماعت پنجم کے سالانہ امتحانات یکم فروری، آٹھویں کے10 فروری سے شروع
-
شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کر لیا
-
سعودی عرب اور ایران تعلقات بحال کریں ،عالمی برادری ،ترک نائب وزیر اعظم ،جرمنی اور بان کی مون کا سعودی حکام سے رابطہ ،کشیدگی میں کمی لانے پر زور ،سعودی عرب نے تعلقات کو معمول لانے کیلئے مشروط آمادگی ... مزید
-
لنڈن میٹرو ( ٹیوب )میں 50 لاکھ پونڈ کے موبائل فون چوری کرنیوالے گیارہ افراد کے گینگ کو جیل بھیج دیا گیا
-
سویڈن نے بارڈر کنٹرول کا نفاذ کر دیا
-
ترکی ،تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے بچوں سمیت نو افراد ہلاک
-
سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا نیلے رنگ کا نیلم پتھر دریافت ، 85 ہزار قیراط کے خالص نیلم کا وزن 17 کلو گرام ، 80 کروڑ ڈالرمیں فروخت کی توقع
-
بھارت،شوہر کے موبائل میں بیلنس نہ ہونے پر بیوی نے خود کشی کرلی،رشتہ داروں سے بات کرنے کیلئے شوہر سے موبائل مانگا،بیلنس نہ ہونے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا،شوہر گھر سے چلا گیا ،بیوی نے پھندا لے ... مزید
-
وزیر اعظم نواز شریف کا نریندر مودی کو فون ،پٹھان کوٹ ائیربیس حملے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش، دہشت گردانہ حملوں سے تعلقات متاثرنہیں ہو ں گے ،دونوں رہنماؤں کا عزم،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ... مزید
-
سعودی عرب ، ایران بحران میں پاکستا ن اپنا مثبت اور مساوی کردار ادا کرے گا، سرتاج عزیز ، سعودی وزیر خارجہ دو دن بعد پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں حالات کا پتہ چلے گا، دونوں ملکوں کے بحران پر پاکستان ... مزید
-
پٹھان کوٹ ائیر بیس حملہ، چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا، سکیورٹی کی ناکامی نہیں ،بھارتی وزیر دفاع ، دو حملہ آوروں کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا، امید ہے ... مزید
-
پا کستان ، سری لنکا کے مابین جے ایف17تھنڈر طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیا، ابتدائی مرحلے میں پاکستان سری لنکا کو8جے ایف17تھنڈر طیارے فروخت کرے گا،پاکستان اورسری لنکا کا انسداد دہشت گردی و دفاعی ... مزید
-
اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے ،ملک کے تمام صوبوں کے ساتھ خطے کے تین ارب افراد بھی مستفید ہوں گے، احسن اقبال ،کسی بھی صوبے یا خطے کے ساتھ اس صوبے میں حق تلفی نہیں کی جائے گی، احساس ذمہ داری کا مظاہر ... مزید
-
پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات، ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے وسیع مواقع موجود ہیں ،بین الاقوامی کمپنیاں بھرپور منافع کما رہی ہیں، مثبت اقتصادی اعشاریوں اور امن و امان کی بہتری سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا رہے ہیں،وزیر اعظم ... مزید
-
پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی قیادت نے پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی ، دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ نیک شگون ہے، پاکستان بھارتی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کررہا ہے، کوئی شوائد ملے تو سخت کارروائی ... مزید
-
طالبان ر ہنما کے شوکت خانم ہسپتال میں علاج سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،تحریک انصاف کا افغان سفیر کے نا م وضاحتی خط،ہسپتال میں علاج نسل اور مذہب کو دیکھ کر نہیں انسانیت ... مزید
-
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو بیلا روس کے دارالحکومت منسک کا سسٹر سٹی قرار دیدیا
-
سری لنکا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر خر ید نے سے باز رہے ،بھارت کی دھمکی،پاکستان کیساتھ معاہدہ کرنے پربھارت کی جانب سے امداد ختم کردی جائیگی،سفارتی ذرائع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.