اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے،خورشید شاہ ،پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے،خطے کو سنگین خطرات درپیش ہیں،ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کا الزام زیادتی ہے،چوہدری نثار کوبھی15روز کیلئے زیر حراست لے لیا جائے تو وہ خود کو داعش کا سربراہ مان لے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 جنوری 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پر تمام جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہئے،خطے کو سنگین خطرات درپیش ہیں،ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کا الزام زیادتی ہے،چوہدری نثار کوبھی15روز کیلئے زیر حراست لے لیا جائے تو وہ خود کو داعش کا سربراہ مان لے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشتگردوں کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کا واقعہ جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے،دہشتگردوں کا تعلق کسی مذہب یا ملک سے نہیں ہے،دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ سب کو مل کر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ میں اختلافات معمول ہیں،کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ ہیں تو رینجرز کی ویڈیو قائم علی شاہ کے پاس پہنچنی چاہئے تھی،چوہدری نثار کے پاس کیسے پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشتگردی کا الزام زیادتی ہے،ڈاکٹر عاصم پر تشدد کرکے ان کے بیان لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے ختم ہوئی تو وفاق کو خطرات لاحق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی نندی پور سمیت سکینڈل سامنے آئے ہیں،حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے بھی بس دعوے ہی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے حکومت کی تبدیلی کا اختیار صرف عوام کو حاصل ہے،آرمی چیف راحیل شریف کا عزت وقار ہے،وزیراعظم کو اختیار ہے کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع دے سکتے ہیں،جنرل کیانی کی طرف سے توسیع مانگنے پر ہم نے توسیع دی