سپریم کورٹ نے اوگرا عملدرآمد کیس میں تمام درخواستیں نمٹا د یں ، اوگرا میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو متعلقہ حکام سے رجوع کیا جائے ۔عدالت ، توقیر صادق کی جانب سے غیر مشروط معافی کی درخواست بھی منظو ر ، میڈیا میں بیان دینے سے روک دیا گیا

جمعرات 7 جنوری 2016 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں اوگرا عملدرآمد کیس میں تمام درخواستیں نمٹا دی گئیں ۔ جبکہ توقیر صادق کو میڈیا میں بیان دینے سے روک دیا ہے ۔اوگرا میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف بھی درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ اوگرا میں کچھ غلط ہو رہا ہے تو متعلقہ حکام سے رجوع کیا جائے ۔عدالت نے توقیر صادق کی جانب سے غیر مشروط معافی کی درخواست بھی منظو ر کر تے ہو ئے نو ٹس خا رج کر دیا اور نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانو ن کے مطا بق کا روائی کر ے جبکہ تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ اختیارات سے تجاوز کرنے پر سے چشم پوشی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز اوگرا عملدرآمد کیس کی سمیت دیگر درخواستوں کی سماعت کے دوران دیئے ہیں ۔ دوران سماعت اوگرا کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔ اور عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ اور معاملات کو چلایا جا رہا ہے ۔اس پر عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت کی ضرورت نہیں ۔ جس کو کسی معاملے پر کوئی اعتراض یا تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے ۔ اس دوران عدالت نے توقیر صادق کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا پر آئندہ سے بیان بازی نہ کریں ۔ بعدازاں عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔