آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس،27بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

جمعہ 8 جنوری 2016 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں27بریگیڈےئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے8بریگیڈےئرز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں طارق حسین،خاور رحمان،عمار رضا،صفدر عباس،سہیل عزیز،اسلم خان،سلیم احمد،وسیم احمد،محمد عارف،محمد ظفر اقبال،علی عامر اعوان،آصف غفور،محمد علی،اظہر راشد،سعید اختر،ندیم احمد،خالد جاوید سمیت دیگر شامل ہیں

متعلقہ عنوان :