سعودی عرب،ایران کشیدگی بہت بڑاایشوبن سکتاہے ،پاکستان ثالث بنے ،عمران خان ،آج دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا، پاکستان کوداعش سے نہیں طرزحکمرانی سے خطرہ ہے ،کراچی آپریشن کوسپورٹ کرتاہوں ،آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8جنوری۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کشیدگی بہت بڑاایشوبن سکتاہے ،پاکستان کودونوں ممالک میں ثالث بنناچاہئے ،آج(جمعہ کو ) دونوں ممالک کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا، پاکستان کوداعش کاخطرہ نہیں ہے ،طرزحکمرانی سے خطرہ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورایران میں کشیدگی کے معاملے پرپاکستان کوسوچ سمجھ کرقدم اٹھاناہوگاہم نے خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کانہیں سوچا،ہم نے تھوڑے فائدے کیلئے بڑانقصان کیاہے ، آج یرانی اورسعودی عرب کے سفارتخانوں میں جاوٴں گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے خارجہ پالیسی میں کبھی اپنے لوگوں کانہیں سوچا،نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھاہم نے بڑانقصان اٹھایا،ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کوداعش کاخطرہ نہیں ہے ،پاکستان کوخطرہ طرز حکمرانی سے ہے ،انصاف نہیں ملے گاتوجرائم بڑھیں گے،آصف علی زرداری کسی قسم کااحتساب نہیں چاہتے ،پیپلزپارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں نوازشریف کااحتساب نہیں کیاوہ بھی چاہتے ہیں کہ نوازشریف ایسا نہ کریں ،نوازشریف کابھی احتساب ہوناچاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال میں آنے والے مریضوں کومیں نہیں دیکھتا،2006-07ء میں افغان طالبان سے شکریہ کاخط آیاجس پرمیں نے بات کی اب ریکارڈچیک کیاتوپتہ چلا2000-01میں ملاربانی کااعلاج کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کوسپورٹ کرتاہوں ،آپریشن سے جرائم میں کمی آئی ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ متاثرہوا،آصف علی زرداری کی حکومت کی پرفارمنس نوازشریف کی حکومت سے بہترتھی ،نوازشریف حکومت اٹھارہ لاکھ افرادبے روزگارکرچکی ہے ،اورتاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیٹس کوکی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ہم دھاندلی کوبھول جائیں وہ چاہتے ہیں کہ دھاندلی کرنے والوں کونہ پکڑاجائے ،ہم چاہتے کہ دھاندلی کرنے والوں کوسزاملے تاکہ 2018ء کے انتخابات شفاف ہوں ۔انہوں نے کہاکہ 15جنوری کوپارٹی تنظیموں کوتحلیل کرکے الیکشن کرائیں گے ،انتخابات کے بعدتحریک انصاف ادارہ بن کرسامنے آئے گی ۔ریحام خان کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ انہوں نے اچھاگایا